Bemari Ke Aadaab

Book Name:Bemari Ke Aadaab

(5):  اللہ پاک فرماتا ہے: جب اپنے بندے کی آنکھیں لے لوں پھر وہ صبر کرے، تو آنکھوں کے بدلے اُسے جنّت دوں گا۔([1])

ایک رات کے بخار کا ثواب

حدیثِ پاک میں ہے:جو ایک رات بخار میں مُبْتَلَا ہواور اِس پر صَبْر کرے اور اللہ پاک سے راضی رہے تو اپنے گناہوں سے ایسے نکل جائے گا جیسے اُس دن تھا جب اس کی ماں نے اسے جناتھا۔([2])

بخار محشر کی آگ سے بچائے گا

 اللہ پاک کے مَحْبُوب  صَلَّی اللہ عَلَیْہِ وَ آلِہٖ وَ سَلَّم      نے ایک مریض کی عیادت فرمائی تو فرمایا: تجھے بشارت ہو کہ اللہ پاک فرماتاہے: بخار میری آگ ہے اِس لیے میں اِسے اپنے مومِن بندے پر دنیا میں مُسَلَّط کرتا ہوں تا کہ قیامت کے دن ا ُس کی آگ کا حصّہ(یعنی بدلہ) ہو جائے۔([3])

 بخار کو برا نہ کہو

پیارے آقا، سوہنے  مصطفےٰ  صَلَّی اللہ عَلَیْہِ وَ آلِہٖ وَ سَلَّم    ایک مرتبہ  حضرت  اُمِّ سائب  رَضِیَ اللہ عنہاکے پا س تشر یف لے گئے ۔فر ما یا :تمہیں کیا ہو گیا ہے جو کانپ رہی ہو ؟عر ض کی :بخا ر آگیا ہے ، اللہ پاک اِس میں بَرَ کت نہ کرے ۔اِس پرآپ  صَلَّی اللہ عَلَیْہِ وَ آلِہٖ وَ سَلَّم     نے ارشاد فرمایا: بخار کو بُر ا نہ کہو کہ یہ تو آدمی کی خطا ؤ ں کو اِس طر ح دور کر تا ہے جیسے بھٹّی لوہے کے میل کو۔([4])

مَشْہُور مُفَسّرِ قرآن مفتی احمد یار خان نعیمی   رحمۃُ اللہ علیہ   فرماتے ہیں : بیماریاں ایک یا دو عُضْوْ


 

 



[1]...بخاری، کتاب المرضیٰ، باب فضل من ذہب بصرہ، صفحہ:1433، حدیث:5653۔

[2]... شعب الایمان، باب صبر علی المصائب، فصل فی ذکر...الخ،جلد:7، صفحہ:167، حدیث:9868۔

[3]... ابن ماجہ، کتاب الطب، باب الحمی، صفحہ:563، حدیث:3470۔

[4]...مسلم، کتاب البر والصلۃ، باب ثواب المومن ...الخ، صفحہ999، حدیث:2575۔