$header_html

Book Name:Bhayanak Qabrain

لیجئے*جو نام بُرے ہوں ان کو بدل کر اچھا نام رکھنا چاہیے اپنی امّت سے پیار کرنے والے پیارے پیارے آقا  صلی اللہ عَلَیْہِ وَ آلِہٖ وَسَلَّم  بُرے نام کو اچھے نام سے بدل دیتے تھے۔ایک خاتون کا نام عاصِیَہ(عین اور صاد کے ساتھ یعنی گنہگار)تھا، رسولِ کریم  صلی اللہ عَلَیْہِ وَ آلِہٖ وَسَلَّم  نے اس کے نام کو بدل کر جَمِیلہ رکھا۔( ایک نام آسیہ  ؛الف مدہ اور سین کے ساتھ بھی رکھا جاتاہے، یہ اچھا نام ہے، رکھنے میں کوئی حرج نہیں)*ایسے نام رکھنا جائز نہیں جو غیر مسلموں کے لیے مخصوص ہوں*غُلام رسول، غُلام صدیق، غُلام حُسین، غُلام غوث، غُلام رضا نام رکھنا جائز ہے۔([1])

اپنے بچوں کے اچھے اچھے اسلامی نام رکھنے اور اس کے تفصیلی احکام جاننے کے لئے المدینۃُ العلمیہ (اسلامک ریسرچ سنٹر)کی بڑی ہی پیاری کتاب؛۔نام رکھنے کے احکام۔مکتبۃُ المدینہ کی کسی بھی شاخ سے حاصل کیجئے!خود بھی پڑھیے! دوسروں کو بھی ترغیب دلائیے!

مختلف سُنّتیں  سیکھنے کے لیے مکتبۃُالمدینہ کی کتاب بہارشریعت جلد:3، حصہ:16، اور امیرِاہلسنت مولانا محمد الیاس عطارقادری   دامَت بَرَکاتُہمُ العالِیہ   کا91صفحات کا رسالہ 550 سنّتیں اور آداب خرید فرمائیے اور پڑھئے، سُنّتیں  سیکھنے کا ایک بہترین ذریعہ دعوتِ اسلامی کے قافلوں میں عاشقانِ رسول کے ساتھ سنّتوں بھراسفر بھی ہے۔

رَبّ کے در پر جھکیں التجائیں کریں                                           بابِ رحمت کُھلیں قافلے میں چلو

عاشقانِ رسول ان سے رحمت کے پھول     آؤ لینے چلیں قافلے میں چلو

اللہ پاک ہمیں عمل کی توفیق عطا فرمائے۔ اٰمِیْن بِجَاہِ خَاتَمِ النَّبِیّٖن  صلی اللہ عَلَیْہِ وَ آلِہٖ وَسَلَّم ۔


 

 



[1]...550سنتیں اور آداب، صفحہ:63-68ملتقطاً۔



$footer_html