Book Name:Sikka Naya Chalega
اللہُ تَعَالٰی عَلَیْہِ وَاٰلِہٖ وَسَلَّمَ ) بنی اسرائیل سے بوجھ اُتار دیں گے یعنی وہ سخت شرعِی اَحْکام جو بنی اسرائیل کو دئیے گئے جیسے ناپاک کپڑے کو کاٹ دینا، جس عُضْو سے گُنَاہ ہو، اسے کاٹ کر جسم سے علیحدہ کردینا وغیرہ، ایسے اَحْکام میں اپنی اُمّت کے لیے نرمی فرما دیں گے۔الغرض ہمارے مَحْبُوب صَلَّی اللہُ تَعَالٰی عَلَیْہِ وَاٰلِہٖ وَسَلَّمَ حَلَّالُ المُشْكِلَاتِ(مشکلات حل فرمانے والے)، دَافِعُ البَلِيَّاتِ (آفتیں دُور کرنے والے) ہوں گے۔ ([1])
اِس دشتِ بے یقیں میں ایماں مِرے مُحَمَّد سب بحر و بر ہے اُن کا، سلطاں مِرے مُحَمَّد
ہر درد بادَوا ہے، ہر زَخم باشفا ہے شافِع مِرے مُحَمَّد، دَرمَاں مِرے مُحَمَّد
پیارے اسلامی بھائیو! یہ کُل 9 اَوْصافِ مصطفےٰ ہیں جو اس مقام پر ذِکْر ہوئے، ویسے تو ان میں سے ہر وَصْف ہی ایسا ہے کہ اس پر پُوری پُوری کتاب لکھی جا سکتی ہے، میں صِرْف ایک وَصْفِ پاک کی طرف تَوَجُّہ دِلانا چاہتا ہوں، اللہ پاک نے فرمایا:
وَ یَضَعُ عَنْهُمْ اِصْرَهُمْ وَ الْاَغْلٰلَ الَّتِیْ كَانَتْ عَلَیْهِمْؕ
تَرْجمۂ کَنْزُالعِرْفان: اور اُن کے اوپر سے وہ بوجھ اور قیدیں اتارتے ہیں جو اُن پر تھیں۔
یعنی اے موسیٰ علیہ السَّلام! بنی اسرائیل پر بہت سارے اَحْکام بڑے مشکل مشکل ہیں، ہمارے مَحْبُوب صَلَّی اللہُ تَعَالٰی عَلَیْہِ وَاٰلِہٖ وَسَلَّمَ آسانیاں بانٹنے والے نبی بن کر تشریف لائیں گے، ٭بنی اسرائیل کی توبہ کی یہ صُورت رکھی گئی کہ بعض گُنَاہوں میں خُود کو ہلاک کریں تو ہی توبہ قبول ہو گی مگر مَحْبُوب صَلَّی اللہُ تَعَالٰی عَلَیْہِ وَاٰلِہٖ وَسَلَّمَ کے آجانے کے بعد دستور جُدا ہو گا، بندے نے کیسا ہی بڑا گُنَاہ کیوں نہ کر لیا ہو، صِرْف شرمندگی کے دو آنسوؤں سے گُنَاہ دُھل جایا