Sikka Naya Chalega

Book Name:Sikka Naya Chalega

گزشتہ صدیوں میں انسانی قَدْ مسلسل کم ہوتا رہا ہے، یونہی کمی ہوتی رہتی، ہر 100 سال پر 3 فٹ، 2 اِنچ تک قَدْ کم ہوتے رہتے، 1500 سال ہو چکے ہیں، پِھر اب ہمارے قَدْ کتنے کتنے ہونے تھے؟ قاعدے کے مطابق تو قَدْ منفی میں چلے جاتے، چلیے ہم منفی کی طرف نہیں جاتے، پِھر بھی 2، 4 اِنْچ کے بونے بونے ہم رہ جاتے۔

اللہ  پاک نے اِحْسان کیا، محبوبِ کریم صَلَّی اللہُ تَعَالٰی عَلَیْہِ وَاٰلِہٖ وَسَلَّمَ کو پیدا فرمایا، آپ صَلَّی اللہُ تَعَالٰی عَلَیْہِ وَاٰلِہٖ وَسَلَّمَ کے دُنیا میں آنے کی ایک بَرَکت پُوری انسانیت کو یہ نصیب ہوئی کہ انسانی قَدْ میں کمی ہونا رُک گئی اور اللہ  پاک کے فضل سے آج ہم پُورے قَدْ کے ساتھ زمین پر کھڑے ہوتے ہیں۔

سُوال تو یہ کیا جاتا ہے کہ ربیع الْاَوَّل شریف میں مِیلاد کیوں منایا جاتا ہے؟ میں عرض کرتا ہوں، مِیلاد صِرْف ربیع الْاَوَّل شریف کے ساتھ خاص نہیں ہے، حق تو یہ بنتا ہے کہ ہم جب بھی آئینے کے سامنے کھڑے ہوں، بال سنواریں، عمامہ باندھیں، اپنا چہرہ دیکھ کر خُوش ہوں، اُس وقت بھی دِل سے کہا کریں: اے اللہ  پاک! تیرا شُکر ہے، تُو نے اپنا محبوب صَلَّی اللہُ تَعَالٰی عَلَیْہِ وَاٰلِہٖ وَسَلَّمَ بھیج کر مجھ پر احسان فرما دیا۔

پورے قد سے میں کھڑا ہوں تو یہ تیرا ہے کرم

مجھ کو جھکنے نہیں دیتا ہے سہارا تیرا

کوہِ طُور پر محفلِ مِیلادِ مصطفےٰ

ایک مرتبہ اللہ  پاک کے نبی حضرت موسیٰ عَلَیْہِ السَّلام کوہِ طُور پر حاضِر تھے، اللہ  پاک سے ہمکلامی کا سلسلہ تھا، اس دوران رسولِ خُدا، احمدِ مجتبیٰ، مُحَمَّد مصطفےٰ صَلَّی اللہُ تَعَالٰی عَلَیْہِ وَاٰلِہٖ وَسَلَّمَ کا ذِکْر آ گیا۔

اللہ  اکبر! کمال دیکھیے! ٭ جگہ ہے: کوہِ طُور۔ ٭ شخصیت ہیں: اَفْضَل تَرِین نبیوں میں