Book Name:Sikka Naya Chalega
حسد سے ٭بُری نظر سے ٭اور چوری وغیرہ کے خطرے سے بچایا جاتا ہے ٭اور اُس گھر کے اَہْلِ خانہ کا کوئی فرد انتقال کر جائے تو اس پر نَکِیْرَین (یعنی قبر میں سوال پوچھنے والے فرشتوں) کے سوالوں کے جواب آسان کر دئیے جاتے ہیں۔([1])حضرت خواجہ جنید بغدادی رحمۃُ اللہ علیہ فرماتے ہیں: محفلِ میلاد شریف میں شرکت کرنے اور اِس محفل کی عزّت و تکریم کرنے سے ایمان مضبوط ہوتا ہے۔([2])حضرت سَرِی سقطی رحمۃُ اللہ علیہ نے فرمایا: جو محفلِ میلاد میں جانے کا ارادہ کرے، وہ اَصْل میں جنّت کے باغوں میں جانے کا ارادہ کرتا ہے، کیونکہ محفلِ میلاد صِرْف و صِرْف محبّتِ رسول کی وجہ سے ہی سجائی جاتی ہے اور رسولِ اکرم، نورِ مُجَسَّم صَلَّی اللہُ تَعَالٰی عَلَیْہِ وَاٰلِہٖ وَسَلَّمَ کا فرمانِ عالی شان ہے: مَنْ اَحَبَّنِی کَانَ مَعِیَ فِی الْجَنَّۃِ جو مجھ سے محبت کرے، وہ جنّت میں میرے ساتھ ہو گا۔([3])
1500 واں جشنِ ولادت مرحبا! صد مرحبا! آئے شاہِ ختمِ نبوت مرحبا! صد مرحبا!
آئے تاجدارِ رسالت مرحبا! صد مرحبا! آئے جہاں میں جانِ رحمت مرحبا! صد مرحبا!
صاحبِ عظمت و شان و شوکت مرحبا! صد مرحبا! سب سے بڑی اللہ کی نعمت مرحبا! صد مرحبا!
آمنہ چمکی تیری قسمت مرحبا! صد مرحبا! گود میں آئی ربّ کی رحمت مرحبا! صد مرحبا!
اے عاشقانِ رسول ! ہمارے آقا و مولا، مکی مدنی مصطفےٰ صَلَّی اللہُ تَعَالٰی عَلَیْہِ وَاٰلِہٖ وَسَلَّمَ کا 1500 واں میلادِ پاک ہے، ہر گھر سجائیے! گلیاں بھی سجائیے! خُوب دھومیں مچائیے! اَلحمدُ لِلّٰہ ! عموماً