Sikka Naya Chalega

Book Name:Sikka Naya Chalega

پیش کر دیجیے! میلاد کی محفل ہو جائے گی، اِس کے صدقے اِنْ شَآءَ اللہ  الْکَرِیْمْ! سارا سال گھر میں برکت رہے گی۔

منانا جشنِ میلادُالنبی ہرگز نہ چھوڑیں گے

جلوسِ پاک میں جانا کبھی ہرگز نہ چھوڑیں گے

12 دِینی کاموں میں سے ایک دِینی کام:ایک دن راہِ خدا میں

پیارے اسلامی بھائیو! دِل میں اللہ  و رسول کی محبّت بڑھانے اور دِین و دُنیا کی بھلائیاں سمیٹنے کے لیے عاشقانِ رسول کی دینی تنظیم دعوتِ اسلامی کے دِینی ماحول سےوابستہ ہو جائیے! 12 دِینی کاموں میں بھی خوب بڑھ چڑھ کر حصّہ لیجیے! اِنْ شَآءَ اللہ  الْکَرِیْم! بہت برکتیں نصیب ہوں گی۔ 12 دِینی کاموں میں سے ایک دِینی کام:ایک دن راہِ خدا میں بھی ہے۔

دورِ حاضِر کی عظیم علمی و روحانی شخصیت امیرِ اہلسنّت مولانا محمد الیاس عطار قادری دَامَت بَرَکَاتُہم الْعَالِیَہ نے ہمیں یہ مقصد دیا ہے کہ ”مجھے اپنی اور ساری دُنیا کے لوگوں کی اِصْلاح کی کوشش کرنی ہے۔اِنْ شَآءَ اللہ  الْکَرِیْم!دعوتِ اسلامی والے عاشقانِ رسول اس مقصد کی تکمیل کے لیے گاؤں دیہات، شہر کے اطراف اور شہر کے ایسے علاقے جہاں دینی کام کمزور ہیں وہاں جا کر نیکی کی دعوت عام کرتے ہیں ٭کسی بھی دن خصوصاً جمعہ یا اتوار والے دِن اسلامی بھائی ان علاقوں میں جاتے ہیں ٭وہاں مسجد میں نفل اعتکاف ہوتا ہے ٭نیکی کی دعوت عام کی جاتی ہے ٭آپ بھی تشریف لائیں! اِنْ شَآءَ اللہ  الْکَرِیْم! ٭عِلْمِ دِین سیکھنے کو ملے گا ٭نیکی کی دعوت دینے کا ثواب نصیب ہو گا ٭راہِ خُدا میں نکلنے کی سَعَادت ملے گی ٭حدیثِ پاک کا خُلاصہ ہے: جو قدم راہِ خُدا میں خاک آلود ہوں، انہیں