Book Name:Sikka Naya Chalega
لے کر تشریف لائے، اِس کا زیادہ سے زیادہ
فیضان پانے میں ہم کامیاب ہو جائیں گے۔
تم کرو جشنِ وِلادت کی خوشی میں روشنی وہ تمہاری گورِ تیرہ جگمگاتے جائیں گے
عیدِ میلادُ النبی کی شب چراغاں کر کے ہم قبر! نُورِ مصطفےٰ سے جگمگاتے جائیں گے([1])
پُوری انسانیت پر نِرالا اِحْسان
پیارے اسلامی بھائیو! رسولِ ذیشان، مکی مَدَنی سلطان صَلَّی اللہُ تَعَالٰی عَلَیْہِ وَاٰلِہٖ وَسَلَّمَ تشریف لائے، اللہ پاک نے فرمایا: یہ تم پر بہت بڑا احسان کیا گیا ہے۔
یہ اِحْسان کس لحاظ سے ہے، ذرا ہم اِس کی تھوڑی سی تفصیل میں جا کر دیکھیں، اِنْ شَآءَ اللہ الْکَرِیْم! رُوح خوش ہو جائے گی، ایمان تازہ ہو جائے گا۔
بخاری شریف کی حدیثِ پاک ہے، رسولِ اکرم، نورِ مُجَّسَم صَلَّی اللہُ تَعَالٰی عَلَیْہِ وَاٰلِہٖ وَسَلَّمَ نے فرمایا: خَلَقَ اللہ آدَم وَ طُوْلُہٗ سِتُّوْنَ ذِرَاعًا یعنی اللہ پاک نے حضرت آدم عَلَیْہِ السَّلام کو پیدا فرمایا، آپ کا قَدْ مبارَک 60 گز تھا۔ فَلَمْ یَزَلِ الْخَلْقُ یَنْقُصُ حَتَّی الْآنَ پِھر ہر ہر صَدِی میں انسانی قَدْ کی مِقْدار کم ہوتی رہی، ہوتی رہی، یہاں تک کہ یہ زمانہ آگیا ،تب قَدْ میں یہ کمی ہونا رُک گئی۔ ([2])
سُبْحٰنَ اللہ ! یہ ہے بَرَکتِ وِلادتِ مصطفےٰ صَلَّی اللہُ تَعَالٰی عَلَیْہِ وَاٰلِہٖ وَسَلَّمَ ...!!اِس پر ذرا غور کیجیے! حضرت آدم عَلَیْہِ السَّلام سے لے کر پیارے آقا، مکی مَدَنی مصطفےٰ صَلَّی اللہُ تَعَالٰی عَلَیْہِ وَاٰلِہٖ وَسَلَّمَ کی وِلادتِ پاک تک کا جو زمانہ ہے، اِس کا اگر ہم حِسَاب لگائیں، پِھر جو ابتدا میں قَدْ تھا یعنی 60 گز، اِس کا حساب لگائیں اور انسانی قَدْ میں جتنی کمی ہوئی، اِس سب کو مِلا کر دیکھیں تو ہر 100 سال پر انسانی قَدْ میں 3 فِٹ، 2 انچ کمی ہوتی رہی۔ اب ذرا سوچئے! اگر یہ کمی نہ رُکتی، جیسے