Sikka Naya Chalega

Book Name:Sikka Naya Chalega

سے ایک حضرت موسیٰ علیہ السَّلام۔ ٭ کلام فرمانے والی ذات اللہ  پاک کی ہے ٭ اور گفتگو کا موضوع محبوبِ کریم صَلَّی اللہُ تَعَالٰی عَلَیْہِ وَاٰلِہٖ وَسَلَّمَ کے اَوْصاف و کمالات ہیں۔ آپ اندازہ لگا سکتے ہیں کہ کس کمال کے ساتھ ذِکْرِ مصطفےٰ صَلَّی اللہُ تَعَالٰی عَلَیْہِ وَاٰلِہٖ وَسَلَّمَ ہو ا ہو گا...!!

ذِکْر سب پھیکے جب تک نہ مذکور ہو                                   نمکیں حُسْن والا ہمارا نبی

وضاحت:پیارے آقا صَلَّی اللہُ تَعَالٰی عَلَیْہِ وَاٰلِہٖ وَسَلَّمَ کے ذکر پاک کی مثال کھانے میں نمک کی سی ہے، جس طرح کھانا بغیر نمک کے اَدھورا رہتا ہے یوں ہی آپ صَلَّی اللہُ تَعَالٰی عَلَیْہِ وَاٰلِہٖ وَسَلَّمَ کے ذکر کے بغیر ہر ذکر اَدھوارا ہے۔

پیارے اسلامی بھائیو! اُس روز کوہِ طُور پر اللہ  پاک اور حضرت موسیٰ عَلَیْہِ السَّلام کے درمیان کیا باتیں ہوئیں، اللہ  پاک نے قرآنِ کریم میں اُنہیں ذِکْر کیا، فرمایا: ([1])

اَلَّذِیْنَ یَتَّبِعُوْنَ الرَّسُوْلَ النَّبِیَّ الْاُمِّیَّ الَّذِیْ یَجِدُوْنَهٗ مَكْتُوْبًا عِنْدَهُمْ فِی التَّوْرٰىةِ وَ الْاِنْجِیْلِ٘-یَاْمُرُهُمْ بِالْمَعْرُوْفِ وَ یَنْهٰىهُمْ عَنِ الْمُنْكَرِ وَ یُحِلُّ لَهُمُ الطَّیِّبٰتِ وَ یُحَرِّمُ عَلَیْهِمُ الْخَبٰٓىٕثَ وَ یَضَعُ عَنْهُمْ اِصْرَهُمْ وَ الْاَغْلٰلَ الَّتِیْ كَانَتْ عَلَیْهِمْؕ-فَالَّذِیْنَ اٰمَنُوْا بِهٖ وَ عَزَّرُوْهُ وَ نَصَرُوْهُ وَ اتَّبَعُوا النُّوْرَ الَّذِیْۤ اُنْزِلَ مَعَهٗۤۙ-اُولٰٓىٕكَ هُمُ الْمُفْلِحُوْنَ۠(۱۵۷)

 (پارہ:9، اعراف:157)

تَرْجَمَۂ کَنْزُالْعِرْفَان: وہ جواِس رسول کی اِتِّباع کریں جو غیب کی خبریں دینے والے ہیں، جو کسی سے پڑھے ہوئے نہیں ہیں، جسے یہ (اہلِ کتاب) اپنے پاس تورات اور انجیل میں لکھا ہوا پاتے ہیں، وہ اُنہیں نیکی کا حکم دیتے ہیں اور اُنہیں برائی سے منع کرتے ہیں اور ان کے لیے پاکیزہ چیزیں حلال فرماتے ہیں اور گندی چیزیں اُن پر حرام کرتے ہیں اور اُن کے اوپر سے وہ بوجھ اور قیدیں اتارتے ہیں جو اُن پر تھیں تو وہ لوگ جو


 

 



[1]... طبری، پارہ:9، سورۂ اعراف، زیرِآیت:157،جلد:6، صفحہ:83 رقم:15230 ۔