Sikka Naya Chalega

Book Name:Sikka Naya Chalega

اُس نبی پر ایمان لائیں اور اُس کی تعظیم کریں اور اُس کی مدد کریں اور اُس نور کی پیروی کریں جو اُس کے ساتھ نازل کیا گیا تو وہی لوگ فلاح پانے والے ہیں۔

 یعنی وہ آخری نبی، رسولِ ہاشمی صَلَّی اللہُ تَعَالٰی عَلَیْہِ وَاٰلِہٖ وَسَلَّمَ جن کے غُلاموں کو خاصُ الْخاص رحمت عطا کی جائے گی، وہ کون ہیں؟ اے موسیٰ! (1):وہ اَلرَّسُوْل (یعنی خاصُ الخاص) رسول ہیں، سب رسولوں کو رسالت، اُنہیں کے صدقے عطا کی گئی ہے (2): اے موسیٰ! ہمارے پیارے محبوب اَلنَّبِیْ یعنی غیب کی خبریں بتانے والے (خاص الخاص) نبی بھی ہیں، اُن کے عِلاوہ جتنے نبی ہیں، سب کو تاجِ نبوت انہی کے صَدْقے عطا کیا گیا ہے (3):اے موسیٰ! وہ اُمِّی بھی ہیں، یعنی وہ شاندار ماں کے بیٹے ہوں گے، اُمُّ القریٰ (مکّہ مکرمہ )میں تشریف لائیں گے، دُنیا میں کسی کے شاگرد، مُرِید یا فیض یافتہ نہیں ہوں گے، اس کے باوُجود شان یہ ہو گی کہ دُنیا کے بڑے بڑے عالِم، بڑے بڑے فاضِل، بڑے بڑے فلاسفر(Philosophers) ان کی شاگردی کے لیے ترسیں گے (4):اے موسیٰ! ہمارے مَحْبُوب (صَلَّی اللہُ تَعَالٰی عَلَیْہِ وَاٰلِہٖ وَسَلَّمَ ) کے پاکیزہ نام، اُن کے اعلیٰ اَوْصاف، یہاں تک کہ اُن کا حُلیہ مُبارَک تورات میں بھی موجود ہے، اِنجیل میں بھی ہو گا، ان کے نام، اَوْصاف، اَحْوال بنی اسرائیل کو یاد ہوں گے(5):وہ لوگوں کو اچھی باتوں کا حکم دیا کریں گے (6):بُری باتوں سے منع کیا کریں گے(7):وہ اچھی چیزیں، جو بنی اسرائیل پر اُن کی سرکشی کی وجہ سے حرام کی گئی ہیں، ہمارے مَحْبُوب اُن کو حلال کر دیں گے(8):وہ چیزیں جو بنی اسرائیل کے لیے عارضی طَور پر حلال کی گئی ہیں، جیسے شراب وغیرہ، ہمارے مَحْبُوب نبی (صَلَّی اللہُ تَعَالٰی عَلَیْہِ وَاٰلِہٖ وَسَلَّمَ ) اُنہیں ہمیشہ کے لیے حرام کردیں گے(9):اے موسیٰ! ہمارے مَحْبُوب نبی (صَلَّی