Book Name:Sikka Naya Chalega
پتا چلا؛ جب ہم ٭ کھانا کھائیں٭رات کو کھاکر سوئیں٭صبح اُٹھ کر پِھر کھائیں ٭جب لقمہ مُنہ میں جائے تب بھی مِیلاد منائیں، یعنی دِل میں شُکر کریں کہ لاکھ گُنَاہوں کے باوُجُود مجھ سے رِزْق روکا نہیں گیا، یہ بھی وِلادتِ مصطفےٰ صَلَّی اللہُ تَعَالٰی عَلَیْہِ وَاٰلِہٖ وَسَلَّمَ کا صدقہ ہے۔
پیارے اسلامی بھائیو! اس طرح کے اور بہت سارے انعامات ہیں، جو اللہ پاک نے محبوبِ کریم صَلَّی اللہُ تَعَالٰی عَلَیْہِ وَاٰلِہٖ وَسَلَّمَ کے صدقے میں ہم پر فرمائے ہیں۔ یہ سب انعامات تقاضا کرتے ہیں کہ ہم پیارے محبوب صَلَّی اللہُ تَعَالٰی عَلَیْہِ وَاٰلِہٖ وَسَلَّمَ کی وِلادت کی خوشیاں منائیں، دُھوم دھام سے منائیں، خُوب منائیں اور خوب جوش و جذبے کے ساتھ، انتہائی عاجزی و انکساری کے ساتھ، شُکر منائیں کہ اللہ پاک نے ایسے باکمال و بےمثال محبوب صَلَّی اللہُ تَعَالٰی عَلَیْہِ وَاٰلِہٖ وَسَلَّمَ کا دامنِ رحمت ہمیں عطا فرما دیا ہے۔
زمانہ بھر میں یہ قاعدہ ہے کہ جِس کا کھانا اُسی کا گانا
تو نعمتیں جن کی کھا رہے ہیں اُنہیں کے ہم گیت گا رہے ہیں([1])
امام جَلَالُ الدِّیْن سَیُوطی شافعی رحمۃُ اللہ علیہ فرماتے ہیں: جس گھر، مسجد یا محلّے میں میلاد شریف پڑھا جائے ٭فرشتے اُس گھر، مسجد اور محلّے کو گھیر لیتے ہیں ٭اور فرشتوں کے سردار یعنی حضرت جبریل، حضرت میکائیل، حضرت اسرافیل اور حضرت عزرائیل عَلَیْہمُ السَّلَام میلاد شریف پڑھنے والوں کے لیے رحمت و رِضوان کی دُعا کرتے ہیں ٭جس گھر میں میلاد شریف پڑھا جائے ٭اللہ پاک اُس گھر کو قحط سالی ٭وبائی امراض ٭آگ لگنے ٭ڈوبنے اور ایسی بہت سی آفات سے مَحْفُوْظ رکھتا ہے ٭اُس گھر کے رہنے والوں کو بُغض و