Book Name:Sikka Naya Chalega
تو سفید چادر، پردے میں پردہ کرنے کے لیے چادر، مسواک، جیب کا رومال، چپل، تسبیح، عطر کی شیشی، ہاتھ کی گھڑی، قلم،قفلِ مدینہ پیڈوغیرہ اپنے استعمال کی ہر چیز ہو سکے تونئی لیجئے۔ (مجلسِ میلاد شریف اور دیگر مجالسِ خیر کے لیے غسل کرنا مستحب ہے۔([1]))
آئی نئی حکومت سکہ نیا چلے گا عالَم نے رنگ بدلا صبح شبِ وِلادت
(11): 12ویں رات اجتماعِ میلاد میں گزار کربوقتِ صبح صادِق اپنے ہاتھوں میں مدنی پرچم اُٹھائے، دُرُود و سلام پڑھتے ہوئے اشک بار آنکھوں سےصبحِ بہاراں کا استقبال کیجیے۔ بعد نمازِ فجر سلام کرنے کے بعد عید مبارَک کہہ کر ایک دوسرے سے گرم جوشی کے ساتھ ملاقات فرمایئے اور سارا دن عید کی مبارَ ک باد پیش کرتے اور عید ملتے رہئے۔
عیدِ میلادُ النّبی تو عید کی بھی عید ہے بالیقیں ہے عید ِعیداں عیدِ میلادُ النّبی
(12):اللہ پاک کے پیارے پیارے آخری نبی، مُحمَّدٌ رَّسول ُاللہ پیر شریف کو روزہ رکھ کر اپنا یومِ ولادت مناتے رہے، آپ بھی یادِ مصطَفٰے میں12ربیع الاوَّل شریف کو روزہ رکھ کر مدنی پرچم اُٹھائے، جلوسِ میلاد میں شریک ہوں، جہاں تک ممکن ہو باوضو رہئے، لب پر دُرُودو سلام اور نعتوں کے نغمے سجائے، نگاہیں جھکائے پُر وقار طریقے پر چلیے، اُچھل کود مچا کر کسی کو تنقید کا موقع مت دیجیے۔(ذمہ دارانِ دعوتِ اسلامی جلوسِ میلاد میں وہی نعرے لگائیں یا گاڑیوں میں وہی کلام چلائیں جو مدنی مرکز کی طرف سے جاری کردہ ہوں)
ربیعِ پاک تجھ پر اہلِ سنّت کیوں نہ قرباں ہوں کہ تیری بارہویں تاریخ وہ جانِ قمر آیا
صَلُّوْا عَلَی الْحَبیب! صَلَّی اللّٰہُ عَلٰی مُحَمَّد