Book Name:Sikka Naya Chalega
وضاحت: رَبِّ کریم جو بہت بلند شان والا ہے، اس کی اعلیٰ ترین نعمت محبوبِ ذیشان صَلَّی اللہُ تَعَالٰی عَلَیْہِ وَاٰلِہٖ وَسَلَّمَ پر اعلیٰ درود ہوں، اللہ پاک نے اپنا مَحْبُوب ہماری ہدایت کے لیے بھیج کر جو احسان فرمایا، اُس احسان پر بھی لاکھوں سلام ہوں۔ وہ مَحْبُوب صَلَّی اللہُ تَعَالٰی عَلَیْہِ وَاٰلِہٖ وَسَلَّمَ جو ہم غریبوں کے آقا ہیں، ہم فقیروں کی دولت ہیں، ان پر بےحد درود اور لاکھوں سلام ہوں۔
میلاد فیضانِ مصطفےٰ پانے کا ذریعہ ہے
پیارے اسلامی بھائیو! دیکھیے! اللہ پاک نے صاف صاف فرمایا کہ ہم نے نبی بھیج کر اِیْمان والوں پر احسان فرمایا ہے، ظاہِر ہے جب نعمت ملے، اِحسان کیا جائے تو اس پر شُکر ادا کیا جاتا ہے اور جو بندہ شُکر کرے، اللہ پاک فرماتا ہے:
لَىٕنْ شَكَرْتُمْ لَاَزِیْدَنَّكُمْ (پارہ:13، ابراہیم:7)
تَرْجمۂ کَنْزُالعِرْفان: اگر تم میرا شُکر ادا کرو گے تو میں تمہیں اور زیادہ عطا کروں گا۔
یعنی تم شُکر کرو! تو تمہاری نعمت میں مزید اِضَافہ کیا جائے گا۔
پتا چلا؛ مَحْبُوب صَلَّی اللہُ تَعَالٰی عَلَیْہِ وَاٰلِہٖ وَسَلَّمَ کا دُنیا میں تشریف لانا ہم پر بلکہ پُوری کی پُوری انسانیت پر سب سے بڑا اِنْعام ہے، اب اگر ہم اِس اِنْعام کا شُکر ادا کریں٭ اِس کے شُکرانے میں نوافِل پڑھیں٭اِس کے شُکرانے میں تلاوت کریں٭اِس کے شُکرانے میں نفل روزے رکھیں٭اِس کے شُکرانے میں محفلیں سجائیں،٭اِس کے شُکرانے میں ذِکْرِ خُدا اور ذِکْرِ مصطفےٰ کی کَثْرت کریں٭اِس کے شُکرانے میں لوگوں کو کھانے کھلائیں، ٭اِس کے شُکرانے میں صدقہ و خیرات کریں تو اِس کی برکت سے اِنْ شَآءَ اللہ الْکَرِیْم! اِس نعمت میں اضافہ ہو گا، یعنی وہ نُور جو مَحْبُوب مصطفےٰ صَلَّی اللہُ تَعَالٰی عَلَیْہِ وَاٰلِہٖ وَسَلَّمَ