Sikka Naya Chalega

Book Name:Sikka Naya Chalega

سُبْحٰنَ اللہ ! پیارے اسلامی بھائیو! غور فرمائیے! اب تو ربیع الْاَوَّل شریف تشریف لے آیا، اب تو ہم نے میلاد منانا ہی منانا ہے، حق یہ بنتا ہے کہ ہم روزانہ جب صبح اُٹھیں، دروازے سے باہَر نکلیں، ذرا آنکھ اُٹھا کر دروازے کی چوکھٹ کو دیکھیں، ہمارے گُنَاہوں کی فہرست وہاں موجود نہ ہو تو یادِ مصطفےٰ میں تڑپ کر، جذبۂ شُکر سے لبریز ہو کر کہیں: اے اللہ  پاک! تُو نے مَحْبُوب صَلَّی اللہُ تَعَالٰی عَلَیْہِ وَاٰلِہٖ وَسَلَّمَ کو پیدا فرمایا، اُن کے صدقے ہم گنہگاروں کا پردہ رہ گیا، اے مالِکِ کریم! تیرا لاکھ لاکھ شُکر ہے۔

پیارے آقا کی مزید نوازشات

پیارے اسلامی بھائیو! محبوبِ ذیشان، مکی مَدَنی سلطان صَلَّی اللہُ تَعَالٰی عَلَیْہِ وَاٰلِہٖ وَسَلَّمَ کے تشریف لانے سے مزید کیا کیا اِنْعام ہم پر ہوئے، خلاصۃً سنیے! ٭فرمایا: زمین کو ہمارے لیے پاکی کا ذریعہ بنا دیا گیا (پہلی اُمّتوں کے لیے ایسا نہیں تھا)۔ ([1])

یعنی ہمیں اگر پانی نہ ملے تو ہم مٹی کے ذریعے تیمم کر لیں، ہم پاک ہو جائیں گے، پہلی اُمّتوں کو پانی ہی کے ذریعے پاکی ملتی تھی۔

سُبْحٰنَ اللہ ! یہ بھی کیسی عظیم شان ہے، پہلے کم و بیش ایک لاکھ 24 ہزار انبیائے کرام تشریف لائے، سب بڑی اُونچی شانوں والے تھے، بہت ہی کمال والے تھے مگر مٹی کو پاکی کا ذریعہ کسی کے لیے نہ بنایا گیا، یہ مَحْبُوب صَلَّی اللہُ تَعَالٰی عَلَیْہِ وَاٰلِہٖ وَسَلَّمَ ہی کی شان ہے، آپ کی وِلادتِ پاک ہی کی برکت ہے، آپ صَلَّی اللہُ تَعَالٰی عَلَیْہِ وَاٰلِہٖ وَسَلَّمَ کے مُقَدَّس قَدَم اِس زمین پر لگ گئی، یہ ساری کی ساری زمین پاکی کا ذریعہ بن گئی٭مزید فرمایا: ہمیں سلام وہ دیا گیا، جو اَہْلِ جنّت کا سلام ہے (یعنی ہم جو ملاقات کے وقت ٱَلسَّلَامُ عَلَيْكُمْ کہتے ہیں، یہ پہلی اُمّتوں میں نہیں تھا،


 

 



[1]... مسلم، کتاب المساجد و مواضع الصلاۃ، صفحہ:194، حدیث:522۔