Book Name:Sikka Naya Chalega
آگے پیچھے، دائیں بائیں نور ہے چاروں طرف آ گیا ہے نُور والا، نُور والا آیا ہے([1])
پیارے اسلامی بھائیو! ہمارے آقا و مولیٰ، رسولِ خُدا، اَحْمَدِ مجتبیٰ صَلَّی اللہُ تَعَالٰی عَلَیْہِ وَاٰلِہٖ وَسَلَّمَ نُور ہیں، یہ بات اللہ پاک کے پاکیزہ کلام قرآنِ کریم میں بھی موجود ہے۔ چنانچہ پارہ:6، سورۂ مائِدہ، آیت: 15 میں ارشاد ہوتا ہے:
قَدْ جَآءَكُمْ مِّنَ اللّٰهِ نُوْرٌ وَّ كِتٰبٌ مُّبِیْنٌۙ(۱۵) (پارہ:6، سورۂ مائدۃ:15)
تَرْجَمَۂ کَنْزُالْعِرْفَان: بیشک تمہارے پاس اللہ کی طرف سے ایک نور آگیا اور ایک روشن کتاب۔
اِس آیتِ کریمہ میں لفظِ نُور سے کیا مُراد ہے، اِس بارے میں ٭امام بَغْوِی٭امام جَلَال ُالدِّیْن سَیُوْطِی٭امام رَازِی٭علّامہ صَاوِی٭علّامہ مُلّا علی قاری٭علّامہ محمود آلُوسی رَحمۃُ اللہ علیہم اور بہت سارے مُفَسِّرِینِ کرام فرماتے ہیں: اس نُور سے نُور والے آقا، مکی مدنی مصطفےٰ صَلَّی اللہُ تَعَالٰی عَلَیْہِ وَاٰلِہٖ وَسَلَّمَ مراد ہیں۔ ([2])
کیا تم کو نورِ مُجَّسَم خُدا نے
زمیں پر نہیں پڑتا سایہ تمہارا([3])
صَلُّوْا عَلَی الْحَبِیْب! صَلَّی اللہ عَلٰی مُحَمَّد
ماہِ میلاد کی آمد...!! مرحبا...!!
پیارے اسلامی بھائیو! اَلحمدُ لِلّٰہ ! ماہِ میلاد کی آمد آمد ہے اور اس بار ماہِ میلاد یعنی ربیع الْاَوَّل شریف ایک نئی شان کے ساتھ تشریف لا رہا ہے، جی ہاں...!! اس بار پیارے آقا،