Sikka Naya Chalega

Book Name:Sikka Naya Chalega

نے پوچھا: مَنْ ہٰذَا یعنی یہ اتنے بلند رُتبہ نبی جن کے کھڑے ہوتے ہی ساری زمین روشن ہو گئی، یہ کون ہیں؟ تو جواب آیا: مُحَمَّدُ بْنُ عَبْدِ اللہ  یعنی یہ مُحَمَّد بن عبداللہ  صَلَّی اللہُ تَعَالٰی عَلَیْہِ وَاٰلِہٖ وَسَلَّمَ ہیں۔

نُور والا آیا ہے، نُور لے کر آیا ہے                                 سارے عالَم میں یہ دیکھو کیسا نُور چھایا ہے

پیارے اسلامی بھائیو! جب یہ دونوں شخص آپس میں بیٹھے باتیں کر رہے تھے، یعنی ایک خواب سُنا رہے تھے، دوسرے سن رہے تھے، اُس وقت عظیم تابعی بزرگ حضرت کعبُ الْاَحْبار رَضِیَ اللہ  عنہ (جو تورات شریف کے بڑے ماہِر عالِم تھے)، (اُن) کے کانوں میں اِن باتوں کی آواز گئی، آپ نے فرمایا: یہ تم کیا باتیں کر رہے رہو(یعنی یہ جو تم بتا رہے ہو یہ بات تم نے کہیں سے پڑھی، سُنی ہے)؟ خواب بتانے والے نے کہا: نہیں...! یہ کوئی پڑھی سُنی بات نہیں ہے بلکہ یہ تو میں نے رات کو خواب دیکھا تھا، وہ بیان کر رہا ہوں۔ یہ سُن کر حضرت کعبُ الاَحْبَار رَضِیَ اللہ  عنہ بولے:وَالَّذِیْ بَعَثَ مُحَمَّدًا بِالْحَقِّ اِنَّہَا فِیْ کِتَابِ اللہ  کَمَا رَاَیْتَ یعنی اُس رَبِّ کائنات کی قسم! جس نے مُحَمَّد صَلَّی اللہُ تَعَالٰی عَلَیْہِ وَاٰلِہٖ وَسَلَّمَ کو سچّا نبی بنا کر بھیجا ہے! تم نے تو یہ خواب دیکھا ہے مگر میں نے بالکل یہی بات اللہ  پاک کی نازِل کی ہوئی پچھلی آسمانی کتاب میں پڑھی ہے۔ ([1])

سُبْحٰنَ اللہ ! کیا شان ہے ہمارے آقا و مولیٰ، مکی مَدَنی مصطفےٰ صَلَّی اللہُ تَعَالٰی عَلَیْہِ وَاٰلِہٖ وَسَلَّمَ کی...!! اِس سے معلوم ہوا؛ ہمارے آقا و مولیٰ، مکی مَدَنی مصطفےٰ صَلَّی اللہُ تَعَالٰی عَلَیْہِ وَاٰلِہٖ وَسَلَّمَ نُور بھی ہیں، صاحِبِ نُور بھی ہیں اور حضرت کعبُ الْاَحْبار رَضِیَ اللہ  عنہ کی وضاحت کے مُطَابِق پچھلی آسمانی کتابوں میں بھی یہی لکھا تھا کہ آپ صَلَّی اللہُ تَعَالٰی عَلَیْہِ وَاٰلِہٖ وَسَلَّمَ وہ مُبارَک نُور ہیں کہ جن کے ذریعے سے پُوری زمین نُور سے جگمگا اُٹھی ہے۔

چار جانِب روشنی ہے سب سماں ہے نُور نور   حق نے پیدا آج اپنے پیارے کو فرمایا ہے


 

 



[1]...نوادر الاصول، الاصل السابع و الستون، جلد:1، صفحہ:231۔