Book Name:Sikka Naya Chalega
مکی مدنی مصطفےٰ صَلَّی اللہُ تَعَالٰی عَلَیْہِ وَاٰلِہٖ وَسَلَّمَ کا 1500 واں جشنِ وِلادَت ہو گا۔
1500 واں جشنِ ولادت مرحبا! صد مرحبا! آئے شاہِ ختمِ نبوت مرحبا! صد مرحبا!
آئے تاجدارِ رسالت مرحبا! صد مرحبا! آئے جہاں میں جانِ رحمت مرحبا! صد مرحبا!
صاحبِ عظمت و شان و شوکت مرحبا! صد مرحبا! سب سے بڑی اللہ کی نعمت مرحبا! صد مرحبا!
آمنہ چمکی تیری قسمت مرحبا! صد مرحبا! گود میں آئی ربّ کی رحمت مرحبا! صد مرحبا!
اَلحمدُ للہ ! دُنیا بھر میں 1500 وَیْں جشنِ وِلادت کی دُھوم مچی ہوئی ہے۔ عاشقانِ رسول خُوش ہیں، کوششیں جاری ہیں کہ اِس بار پہلے سے زیادہ بڑھ چڑھ کر میلاد منایا جائے گا۔ اللہ پاک ہمیں توفیق نصیب فرمائے۔
ذِہنوں میں سُوال اُٹھ رہے ہوں گے کہ اگر 1500 واں جشنِ وِلادَت ہے تو اس میں پِھر اَنوکھی کیا بات ہے؟ میں عرض کرتا ہوں:دیکھیے! اللہ پاک فرماتا ہے:
وَ لَلْاٰخِرَةُ خَیْرٌ لَّكَ مِنَ الْاُوْلٰىؕ(۴) (پارہ:30، سورۂ والضحیٰ:4)
تَرجَمۂ کَنزالْعِرفَان:اور بیشک تمہارے لیے ہر پچھلی گھڑی پہلی سے بہتر ہے۔
یعنی ہمارے پیارے آقا، مکی مَدَنی مصطفےٰ صلی اللہ عَلَیْہِ وَ آلِہٖ وَسَلَّم کی پہلے سے یہ شان ہے کہ آپ اِنتہائی اُونچا رُتبہ رکھتے ہیں، جب سے اللہ پاک نے آپ کو پیدا فرمایا، تب سے اب تک آپ ہی سب سے افضل، سب اعلیٰ، سب کے آقا، سب کے حاجت روا ہیں۔
بَعْدْ اَزْ خُدَا بُزُرْگ تُوئِی قِصَّۂ مُخْتَصر
پِھر نہایت افضل و اعلیٰ رُتبے کے ساتھ اللہ پاک نے آپ کو یہ شان بھی بخشی ہے کہ ہر لمحے آپ کے شانوں میں اِضافہ ہی اِضافہ ہوتا جا رہا ہے، ہر آنے والا لمحہ، ہر آنے والا سیکنڈ، ہر آنے والا منٹ آپ کی شانوں میں مزید سے مزید اضافہ کرتا چلا جا رہا ہے۔