Musalman Ki Izzat Kijiye

Book Name:Musalman Ki Izzat Kijiye

میں  ضرورت تھی کہ  امت ِ محبوب کا درد رکھنے والے افراد گاؤں گاؤں ، شہرشہر اور ملک ملک سفر کرکےلوگوں کی اصلاح کریں اسی مقصد کے لئے دعوتِ اسلامی کے تحت مجلس”مدنی قافلہ“قائم  کی گئی ۔اَلْحَمْدُ لِلّٰہ ! مجلس مدنی قافلہ نے دنیا بھر میں  نیکی کی دعوت عام کرنے  کے لئے ایک نظام  بنایا ہے جس کے ذریعے ہزاروں اسلامی  بھائی  مدنی قافلے کے مسافر بنتےہیں جس کی بدولت  غیر مسلموں کواسلام کی  نعمت میسر آتی ہے ، گناہ گاروں  کی اصلاح ہوتی ہے ، مسجدیں آباد ہوتیں اور معاشرے میں  نیک بننے اور بنانے کے نسخوں پر عمل  شروع ہوجاتا ہے ۔

دوسروں کی عزّت کے محافِظ بنیئے !

اے عاشقانِ رسول !  ہم مسلمان ہیں اور اسلام نے ہمیں دوسروں کی عزّت کا محافِظ بنایا ہے ، اس لئے ہم نے خُود تو دوسروں کی عزّت کرنی ہی کرنی ہے ، اس کے ساتھ ساتھ دوسروں کی عزّت پر پہرا بھی دینا ہے۔ * مثلاً کوئی ہمارے مسلمان بھائی کی غیبت کر رہا ہے ، اب ہم پر لازم ہے کہ اسے غیبت سے روکیں * اگر روک نہیں سکتے تو وہاں سے اُٹھ جائیں * اسی طرح کوئی ہمارے مسلمان بھائی کا مذاق اُڑا رہاہے ، اسے طعنے دے رہا ہے ، اس کے عیب اُچھال رہا ہے تو جہاں تک بن پڑے ہمیں چاہئے کہ حکمت عملی کے ساتھ اپنے مسلمان بھائی کی عزّت کی حفاظت کریں اور ثواب کمائیں۔ حضرت ابو درداء رَضِیَ اللہ عنہ سے روایت ہے کہ پیارے آقا ، مدینے والے مصطفٰے صلی اللہ عَلَیْہِ وَ آلِہٖ وَسَلَّم نے ارشاد فرمایا : جو بھی اپنے مسلمان بھائی کی عزت کی حفاظت کرتاہے اللہ پاک قیامت کے دن اسکی جہنم سے