Musalman Ki Izzat Kijiye

Book Name:Musalman Ki Izzat Kijiye

کالُو ! وغیرہ کہہ کر پُکارنا۔  ( [1] )

بُرے نام سے پُکارنے کا حکم

افسوس ! آج کل یہ بَلا بھی معاشرے میں عام ہوتی جارہی ہے ، آدمی کا اَصْل نام بہت اچھا ہوتا ہے ، پھر لوگ نہ جانے کیوں دوسروں کو بُرے ناموں سے پُکارتے ہیں۔ جس کا جو نام ہو ، اس کو اُسی نام سے پُکارنا چاہئے ، اپنی طرف سے کسی کا اُلٹا نام مثلاً لمبو ، ٹھنگو وغیرہ نہ رکھا جائے ، عموماً اس طرح کے ناموں سے سامنے والی کی دِل آزاری ہوتی ہے اور وہ اس سے چِڑتا بھی ہے ، اس کے باوُجُود پُکارنے والا جان بوجھ کر بار بار مزہ لینے کے لئے اسی الٹے نام سے پُکارتا ہے۔ میرے آقا ، اعلیٰ حضرت ، شاہ امام احمد رضا خان رَحمۃُ اللہ عَلَیْہ  فرماتے ہیں : کسی مسلمان بلکہ غیر مُسلم ذِمّی کو بھی شرعی حاجت کے بغیر ایسے الفاظ سے پُکارنا جس سے اس کی دِل شکنی ہو ، اُسے ایذاء پہنچے ، شرعاً ناجائِز و حرام ہے ، اگرچہ بات فِیْ نَفْسِہٖ سچی ہو۔ ( [2] )   

مثلاً کسی کا رنگ واقعی کالا ہے ، اس کے باوُجُود اسے کالو کہہ کر پُکارنے سے اس کی دِل آزاری ہوتی ہے تو اسے یُوں پُکارنا ناجائِز و حرام ہی رہے گا۔

اُلٹے نام سے پُکارنے کی مذمت

حضرت عُمیر بن سعد  رَضِیَ اللہ عنہ بیان کرتے ہیں ، حُسْنِ اَخْلاق کے پیکر ، نبیوں کے تاجْوَر صلی اللہ عَلَیْہِ وَ آلِہٖ وَسَلَّم  نے فرمایا : جس نے کسی کو اس کے نام کے عِلاوہ نام  ( یعنی بُرے لقب سے )


 

 



[1]...خزائن العرفان ، پارہ : 26 ، سورۂ حجرات ، تحت الآیۃ : 11 ، صفحہ : 950۔

[2]...فتاویٰ رضویہ ، جلد : 23 ، صفحہ : 204۔