Book Name:Musalman Ki Izzat Kijiye
مسلمان کو تکلیف پہنچانا سخت ترین گُنَاہ ہے
مفتی صاحب ایک مقام پر فرماتے ہیں : یعنی جیسے ماہِ ذِی الحج میں خصوصاً عرفہ کے دن ، حرم شریف کی زمین میں گُنَاہ کرنا بدتَرِین جُرْم ہے کہ اس میں 3 جُرْموں کا مجموعہ ہے : ( 1 ) : گُنَاہ ایک جُرْم ( 2 ) : محترم جگہ کی بےحرمتی دوسرا جُرْم ( 3 ) : حرمت والی تاریخ و مہینا کی بےادبی تیسرا جُرم ، ایسے ہی مسلمان کا خُون بہانا ، مال لُوٹنا ( اور عزّت پامال کرنا ) کئی جرموں کا مجموعہ ہے کہ یہ ظُلْم بھی ہے ، اللہ پاک کی ناراضی کا باعِث بھی ہے اور رسولِ اکرم ، نورِ مُجَسَّم صلی اللہ عَلَیْہِ وَ آلِہٖ وَسَلَّم کی تکلیف کا سبب بھی ہے۔ ( [1] ) کہ اللہ پاک کے آخری نبی ، رسولِ ہاشمی صلی اللہ عَلَیْہِ وَ آلِہٖ وَسَلَّم نے فرمایا : مَنْ اٰذٰی مُسْلِمًا فَقَدْ اٰذٰنِی جس نے مسلمان کو تکلیف پہنچائی ، اس نے مجھے تکلیف پہنچائی۔ ( [2] )
صَلُّوْا عَلَی الْحَبیب ! صَلَّی اللّٰہُ عَلٰی مُحَمَّد
مسلمان کی بےعزّتی کی چند مثالیں
پیارے اسلامی بھائیو ! آہ ! افسوس... ! اب ہمارے معاشرے میں دوسروں کی عزّت پامال کرنے کو بہت معمولی خیال کیا جانے لگا ہے * کبھی مذاق کی بنیاد پر دوسروں کو ذلیل کیا جاتا ہے * کوئی دوسروں پر فِقْرے کَسْتا اور عزّتِ نفس کی دھجیاں بکھیرتا ہے * کسی کی غربت کو طعن و تشنیع کا نشانہ بنایا جاتا ہے * کسی کی ذات کو کمتر سمجھ کر اسے معاشرے میں ذلیل کیا جاتا ہے * جس کے ہاں بیٹیاں ہی بیٹیاں ہوں ، بیٹے نہ ہوں ، اسے طعنے دئیے