Book Name:Musalman Ki Izzat Kijiye
ہیں۔ ( غیبت کی تباہ کاریاں ، ص۳۴۲ ماخوذاً ) * حسنِ سلوک کرنے سے اللہپاک کی رِضا حاصل ہوتی ہے۔ * حسن سلوک لوگوں کی خوشی کا سبب ہے۔ * حسنِ سلوک کرنے سے فرشتوں کو مَسَرّت ہو تی ہے۔ * حسنِ سلوک کرنے سے مسلمانوں کی طرف سے اس شخص کی تعریف ہوتی ہے۔ * حسنِ سلوک کرنے سے شیطان کو اس سے رَنج پہنچتا ہے۔ * حسنِ سلوک کرنے سے عمربڑھتی ہے۔ * حسنِ سلوک کرنے سے رِزْق میں برکت ہو تی ہے۔ ( تَنبیہُ الغافِلین ، ص ۷۳ملخصاً )
صَلُّوْا عَلَی الْحَبِیْب ! صَلَّی اللہ عَلٰی مُحَمَّد
* ایمان والوں کے کینے سے بچنے کی دُعا
دعوتِ اسلامی کے ہفتہ وار سُنّتوں بھرے اجتماع کے شیڈول کےمطابِق” ایمان والوں کے کینے سے بچنے کی دعا“یادکروائی جائےگی۔وہ دُعایہ ہے :
وَ لَا تَجْعَلْ فِیْ قُلُوْبِنَا غِلًّا لِّلَّذِیْنَ اٰمَنُوْا رَبَّنَاۤ اِنَّكَ رَءُوْفٌ رَّحِیْمٌ۠(۱۰) ۔
ترجمہ : اور ہمارے دل میں ایمان والوں کے لئے کوئی کینہ نہ رکھ ، اے ہمارے رب ! بیشک تو نہایت مہربان رحمت والا ہے۔ ( بغض و کینہ ، ص ۴۰ )
صَلُّوْا عَلَی الْحَبِیْب ! صَلَّی اللہ عَلٰی مُحَمَّد
* اجتماعی جائزے کا طریقہ ( 72نیک اعمال )
فرمانِ مُصْطَفٰے صَلَّی اللہ عَلَیْہِ واٰلِہٖ وَسَلَّمَ : ( آخرت کے معاملے میں ) گھڑی بھر غور و فکر کرنا 60 سال کی عبادت سے بہتر ہے۔ ( جامع صغیرللسیوطی ، ص۳۶۵ ، حدیث : ۵۸۹۷ )
آئیے ! نیک اعمال کا رسالہ پُر کرنے سے پہلے ”اچھی اچھی نیتیں“کرلیجئے۔