Book Name:Musalman Ki Izzat Kijiye
نوافِل کس وَقْت پڑھے جاتے ہیں * وہ تَبَـرُّک کہہ کر نیاز تو کھا لیتا ہے مگر اس کے لئے چندہ کبھی نہیں دیتا۔ ( [1] )
پیارے اسلامی بھائیو ! یہ بھی مسلمان کی عزّت میں سے ہے کہ ہم اس کی غیبت نہ کریں ، نہ ہی سنیں کہ ( 1 ) : غیبت گُنَاہِ کبیرہ ، قطعی حرام اور جہنّم میں لے جانے والا کام ہے ( 2 ) : غیبت کو حَلال جاننے والا دائرہ اسلام سے خارج ہے ( 3 ) : غیبت کرنے والا فاسِق وگنہگار اور عَذابِ نار کا حق دار ہوتا ہے ( 4 ) : بغیر شَرْعِی مَجْبُوری کے غیبت سننے والا بھی غیبت کرنے والے ہی کی طرح گنہگار ہوتا ہے۔ ( [2] )
( 1 ) : فرمانِ آخری نبی ، رسولِ ہاشمی صلی اللہ عَلَیْہِ وَ آلِہٖ وَسَلَّم : کیاتم جانتے ہوکہ غیبت کیاچیزہے ؟ صحابۂ کرام رَضِیَ اللہ عنہم نے عرض کیا : اللہ وَ رَسُوْلُہٗ اَعْلَم یعنی اللہ پاک اور اس کا رسول صلی اللہ عَلَیْہِ وَ آلِہٖ وَسَلَّم بہتر جانتے ہیں۔ارشادفرمایا : تم اپنے بھائی کاوہ عیب بیان کروجس کے ذکرکووہ ناپسند کرتا ہے۔ عرض کی گئی : اس کے بارے میں آپ کی کیا رائے ہے کہ اگرمیرے بھائی میں وہ عیب موجود ہوجسے میں بیان کرتا ہوں ۔ ارشاد فرمایا : تم جوعیب بیان کررہے ہو اگروہ اس میں موجود ہوجب ہی تووہ غیبت ہے اوراگراس میں وہ عیب نہیں ہے توپھروہ بہتان ہے۔ ( [3] ) ( 2 ) : اللہ پاک کے آخری نبی ، رسولِ ہاشمی صلی اللہ عَلَیْہِ وَ آلِہٖ وَسَلَّم نے ارشاد