Book Name:Musalman Ki Izzat Kijiye
فرمایا : غیبت زِنا سے بھی زیادہ سخت چیز ہے۔ لوگوں نے عرض کیا ، یا رسولَ اللہ ! صلی اللہ عَلَیْہِ وَ آلِہٖ وَسَلَّم ، غیبت زنا سے زیادہ سخت کیسے ہے ؟ ارشاد فرمایا : مرد زِنا کرتا ہے پھر توبہ کرتا ہے تو اللہ پاک اس کی توبہ قبو ل فرماتا ہے اور غیبت کرنے والے کی تب تک مغفرت نہ ہوگی جب تک وہ معاف نہ کردے جس کی غیبت کی ہے۔ ( [1] ) ( 3 ) : رسولِ خُدا ، احمدِ مجتبیٰ صلی اللہ عَلَیْہِ وَ آلِہٖ وَسَلَّم نے فرمایا : جب مجھے معراج کرائی گئی تومیں ایسے لوگوں کے پاس سے گزراجن کے ناخن پیتل کے تھے اوروہ ان ناخنوں سے اپنے چہروں اورسینوں کونوچ رہے تھے ، میں نے پوچھا : اے جبریل ! عَلَیْہِ السَّلَام ، یہ کون لوگ ہیں ؟ انہوں نے کہا : یہ وہ افراد ہیں جولوگوں کاگوشت کھاتے اوران کی عزتوں کوپامال کرتے تھے۔ ( [2] ) ( 3 ) : پیارے آقا ، مدینے والے مصطفٰے صلی اللہ عَلَیْہِ وَ آلِہٖ وَسَلَّم نےارشاد فرمایا : جس نے دنیامیں اپنے بھائی کاگوشت کھایاا س کے پاس قیامت کے دن ا س کے بھائی کاگوشت لایاجائے گااوراس سے کہا جائے گاتم جس طرح دنیامیں اپنے مردہ بھائی کاگوشت کھاتے تھے اب زندہ کاگوشت کھاؤوہ چیخ مارتاہوااورمنہ بگاڑتا ہوا کھائے گا۔ ( [3] )
پیارے اسلامی بھائیو ! غیبت ، بدگمانی ، تجسس اور مسلمانوں کی دِل آزاری وغیرہ بہت سارے گُنَاہوں کے متعلق تفصیلی معلومات کے لئے شیخِ طریقت امیر ِاہلسنت دَامَتْ بَرَکَاتُہُمُ الْعَالِیَہ کی کتاب غیبت کی تباہ کاریاں ( جس میں آپ جان سکیں گے غیبت کی18سوسے زائد مثالیں ، غیبت کرنے والے سے پیچھا چھڑانے کا طریقہ ، غیبت کی جائز صورتیں ، غیبت سے بچنے کا انوکھا طریقہ ،