Musalman Ki Izzat Kijiye

Book Name:Musalman Ki Izzat Kijiye

نیک عمل نمبر 44کی ترغیب :

پیارے اسلامی بھائیو ! نیک نمازی بننے ، گناہوں سے بچنے ، مسلمان بھائیوں کی عزت کا جذبہ پانے اور دوسروں کے عیبوں پر پردہ ڈالنے کا ذہن پانے کیلئے دعوتِ اسلامی کے دینی ماحول سے وابستہ ہوجائیےاور 12 دینی کاموں میں خوب حصہ لیجئے ، نیک اعمال پر عمل اور مدنی قافلوں میں سفر کیجئے۔ الحمد للہ ! شیخ طریقت امیر اہلسنت دَامَتْ بَرَکَاتُہُمُ الْعَالِیَہ نے ہماری تربیت کے لئے ہمیں 72 نیک اعمال عطا فرمائے ہیں اس پر عمل پیرا ہوکر ہم بہت سے گناہوں سے بچ سکتے اور نیکیوں پر عمل کرنے والے بن سکتے ہیں انہیں 72 نیک اعمال میں سے ایک نیک عمل نمبر 44 یہ ہے کہ آج آپ نے کسی مسلمان کا عیب ظاہر ہوجانے پر  ( بلامصلحت شرعی )  اس کا عیب کسی اور پر ظاہر تو نہیں کیا ؟ اس نیک عمل پر عمل کی برکت سے ہم دوسروں کی عیب جوئی کے گناہ سے بچ سکتے ہیں ہمیں چاہیے کہ پابندی سے 72 نیک اعمال کا رسالہ پُر کریں اور ہر ماہ کی ابتدائی 5 تاریخ تک اپنے یہاں کے ذمہ دار کو جمع کروادیں۔ اللہ پاک ہمیں نیک اعمال کا عامل اور مدنی قافلوں کا مسافر بنائے آمین۔

عیبوں پر پردے ڈالئے... !

پیارے اسلامی بھائیو ! ہمیں چاہئے کہ شریعت کے دائرے میں رہتے ہوئے دوسروں کے عیبوں پر پردے ہی ڈالا کریں۔ بُخاری شریف کی حدیثِ پاک ہے ، رسولِ اکرم ، نورِ  مُجَسَّم صلی اللہ عَلَیْہِ وَ آلِہٖ وَسَلَّم  نے فرمایا : جس نے کسی مسلمان کے عیب پر پردہ رکھا ، اللہ پاک قیامت کے دن  اس کے عیبوں پر پردہ رکھے گا۔ ( [1] )  


 

 



[1]...بخاری ، کتاب المظالم والغضب ، صفحہ : 630 ، حدیث : 2442۔