Book Name:Jazbati Pun ky Nuqsanat

اپنی زِندگی کے تمام فیصلے تقویٰ کی بنیاد پر کریں ، اللہ پاک سے ڈرتے ہوئے کریں ،  شریعت کے اَحْکام کی روشنی میں (یعنی اللہ و رسول کے حکم کے مطابق) سوچ سمجھ کر کیا کریں کیونکہ جذبات میں کئے گئے فیصلے عُمُوماً نقصان ہی کا سبب بنتے ہیں۔  اللہ پاک ہمیں عَمَل کی توفیق عطا فرمائے۔ آمِیْن بِجَاہِ خَاتَمِ النَّبِیّٖنْ صَلَّی اللہُ عَلَیْہِ وَاٰلِہٖ وَسَلَّم     

 صَلُّوْا عَلَی الْحَبیب!                                              صَلَّی اللّٰہُ عَلٰی مُحَمَّد

ہمارے زِندگی میں فیصلوں کی اہمیت

پیارے اسلامی بھائیو!  Decision Making یعنی فیصلے کرنا ہماری زِندگی کا بہت اَہَم پہلو ہے۔  فیصلہ صِرْف یہ نہیں ہوتا ہے کہ فیکٹری بنانی ہے یا نہیں بنانی ، کاروبار شروع کرنا ہے یا نہیں کرنا ، بچوں کی شادی کرنی ہے یا نہیں کرنی۔ یہ بھی فیصلے ہیں مگر صِرْف یہی فیصلے نہیں ہیں ، ایک تحقیق کے مطابق ایک آدمی دِن بھر میں تقریباً 35 ہزار چھوٹے بڑے فیصلے کرتا ہے۔ ہم غور کریں تو ہماری پُوری زِندگی ہمارے فیصلوں سے ترتیب پاتی ہے۔ *صبح ہماری آنکھ کھلی ، بستر سے اُٹھ جانا ہے یا دو منٹ بعد اُٹھنے کا سوچ کر پھر سو جانا ہے ، یہ بھی فیصلہ ہے *ناشتہ کرنا ہے یا نہیں ، یہ بھی فیصلہ ہے *ہم بیٹھے ہیں ، کھڑے ہونا ہے یا نہیں ، یہ بھی فیصلہ ہے *پیاس لگی ہے تو پانی پینا ہے یا نہیں ، یہ بھی فیصلہ ہے ، یُوں ہم دِن بھر میں ایک کے بعد ایک فیصلہ کرتے ہیں اور ہماری زِندگی ہمارے انہی فیصلوں سے ترتیب پا رہی ہوتی ہے۔

ہماری زِندگی میں بہت سارے فیصلے وہ ہیں جو ہماری شخصیت کی پہچان بنتے ہیں ، اگر ہم اپنے آپ سے متعلق یہ سُوال کریں کہ میں کون ہوں؟ اس سُوال کا جواب بھی ہمارے