Book Name:Jazbati Pun ky Nuqsanat

رُکنا ہے (3) : تقدیر پر راضی رہنا ہے۔

جب ہمارے خیالات پر ہر وقت یہی 3 باتیں سُوار رہیں گی تو اس کی برکت سے جو بھی نئے اور جذباتی خیالات آئیں گے تو ہمارے یہ والے شریعت سے متعلق خیالات اُن جذباتی خیالات کو دبا دیں گے اور نتیجۃً ہم جذبات میں آنے سے اور جذباتی فیصلوں سے کافی حد تک محفوظ ہو جائیں گے۔ معلوم ہوا جذباتی پَن سے اور جذباتی فیصلوں سے بچنے کا آسان ترین ذریعہ یہ ہے کہ ہم اپنی سوچ کو بدل لیں۔ اللہ پاک ہم سب کو عَمَل کی توفیق عطا فرمائے۔ آمِیْن بِجَاہِ خَاتَمِ النَّبِیّٖنْ صَلَّی اللہُ عَلَیْہِ وَاٰلِہٖ وَسَلَّم ۔                                     

صَلُّوْا عَلَی الْحَبیب!                                               صَلَّی اللّٰہُ عَلٰی مُحَمَّد

12 دینی کاموں میں سے ایک دینی کام : فجر کےلئے جگائیں

پیارے اسلامی بھائیو! عاشقان رسول کی دینی تحریک دعوتِ اسلامی کے 12 دینی کاموں میں عملاً حِصّہ لیجئے! دعوتِ اسلامی کے 12 دینی کاموں میں ایک کام ہے : فجر کے لئے جگائیں۔ نمازِ فجر کے لئے لوگوں کو جگانا آخری نبی ، مُحَمَّد عربی صَلَّی اللہُ عَلَیْہِ وَاٰلِہٖ وَسَلَّم کی سُنَّت ہے۔ الحمد للہ! دعوتِ اسلامی سے وابستہ کثیر عاشقانِ رسول اس مبارک سُنَّت پر عَمَل کی سَعَادت حاصِل کرتے ہیں ، اللہ کرے ہم بھی اپنے آقا ، مکی مدنی مصطفےٰ صَلَّی اللہُ عَلَیْہِ وَاٰلِہٖ وَسَلَّم  کی اس پیاری پیاری سُنَّت پر عَمَل کرنے کی سعادت حاصل کریں ، اِنْ شَآءَ اللہُ الْکَرِیْم! دین و دُنیا کی بےشُمار بھلائیاں نصیب ہوں گی۔    

کلمہ پاک کا وِرْد کرنے لگے

دیپال پُور (ضلع اوکاڑہ ، پنجاب ، پاکستان) کے ایک اسلامی بھائی کا بیان ہے : میرے چچا محمد رفیق عطاری دعوتِ اسلامی کے دینی ماحول سے وابستہ اور شیخ طریقت ، امیر اہلسنت دَامَتْ بَرَکَاتْہُمُ الْعَالِیَہْ