Book Name:Jazbati Pun ky Nuqsanat

صُورتوں میں) فرض ہے کیونکہ اکثر لوگ غُصّے ہی کے باعِث جہنّم میں جائیں گے۔ ([1])

غُصَّے کے عِلاوہ بھی جذباتی پَن کی بہت صُورتیں ہیں۔ آئیے! جذباتی پَن سے بچنے کے چند طریقے سُنتے ہیں :

(1) : غُصّے والے جذباتی پَن کا عِلاج

اگر غُصّے کی صُورت میں جذبات اُبھرتے ہوں تو ان طریقوں سے اس کا عِلاج کیا جا سکتا ہےمثلاًجب غُصَّہ آئے : (1) : اَعُوْذُ بِاللہِ مِنَ الشَّیْطٰنِ الرَّجِیْم پڑھیئے (2) : لَاحَوْلَ وَ لَا قُوَّۃَ اِلَّا بِاللہِ پڑھ لیجئے (3) : چُپ ہو جائیے (4) : وُضُو کر لیجئے (5) : ناک میں پانی چڑھا لیجئے (6) : کھڑے ہیں تو بیٹھ جائیے (7) : بیٹھے ہیں تو لیٹ جائیے (8) : جس پر غُصَّہ آرہا ہے ، اس کے سامنے سے ہٹ جائیے۔ ([2])

غُصَّے کے عِلاج سے متعلق تفصیلی معلومات کے لئے امیر اہلسنت حضرت علامہ مولانا ابوبلال محمد الیاس عطار قادری رضوی دَامَتْ بَرَکَاتُہُمُ الْعَالِیَہ کا رسالہ غُصَّے کا عِلاج پڑھ لیجئے۔   

صَلُّوْا عَلَی الْحَبیب!                   صَلَّی اللّٰہُ عَلٰی مُحَمَّد

(2) : اچھی نیتیں کرنے کی عادَت بنائیے...!

بُخاری شریف کی بہت مشہور حدیثِ پاک ہے ، ہمارے پیارے آقا ، مکی مدنی مصطفےٰ صَلَّی اللہُ عَلَیْہِ وَاٰلِہٖ وَسَلَّم  نے فرمایا : اِنَّمَا الْاَعْمَالُ بِالنِّیَّات اعمال کا دار و مدار نیتوں پر ہے۔ ([3])

نِیَّت دِل کے ارادے کا نام ہے اور اس حدیثِ پاک میں نیت کی اہمیت کو بیان کیا گیا


 

 



[1]...کیمیائے سعادت ، صفحہ : 473۔

[2]...غصے کا علاج ، صفحہ : 31۔

[3]...بخاری ، کتاب : بدءالوحی ، باب : کیف کان بدءالوحی ، صفحہ : 65 ، حدیث : 1۔