Book Name:Jazbati Pun ky Nuqsanat

(3) : اپنے خیالات بدلئے...!

    حُضُور غوثِ پاک ، شیخ عبد القادر جیلانی رَحمۃُ اللہِ عَلَیْہ فُتُوحُ الغیب میں فرماتے ہیں : ہر مسلمان پر ، ہر حال میں 3 باتیں لازِم ہیں : (1) : شریعت کے اَحْکام پر عَمَل کرے (2) : جن کاموں سے شریعت نے منع کیا ، ان سے بچتا رہے (3) : تقدیر پر ہمیشہ راضی رہے۔

یہ فرمانے کے بعد حُضُور غوثِ پاک رَحمۃُ اللہِ عَلَیْہ نے فرمایا : فَلْیُحَدِّثْ بِہَا نَفْسَہٗ ان 3 باتوں سے متعلق اپنے آپ سے باتیں کرتا رہے۔ ([1]) یعنی ہر مسلمان کو چاہیئے کہ ان 3باتوں کو اپنے خیالات کا حِصَّہ بنا لے۔

حُضُور غوثِ پاک رَحمۃُ اللہِ عَلَیْہ کا یہ جو جُملہ ہے ، یہ بہت کمال کا ہے۔ اس کو اگر ہم اپنی زِندگی میں نافِذ کر لیں تو اِنْ شَآءَ اللہُ الْکَرِیْم! جذباتی فیصلوں سے بہت حَدْ تک بچ جائیں گے۔

اَصْل میں ہمارے جو جذبات ہیں ، یہ ہمارے خیالات کا سایہ ہوتے ہیں ، یعنی ہمارے ذِہن میں جس طرح کے خیالات آتے ہیں ، اسی طرح کے ہمارے جذبات اُبھرتے ہیں۔ فرض کیجئے! دُنیا کے کسی کونے میں بیٹھا کوئی بندہ ہماری بُرائی بیان کر رہا ہے ، اس کی آواز ہم تک نہیں پہنچ رہی ، نہ ہمیں معلوم ہے کہ وہ ہمیں بُرا بھلا کہہ رہا ہے ، کیا ہمیں غُصَّہ آئے گا؟ نہیں آئے گا۔ غُصَّہ کب آتا ہے ، جب ہمیں اُس کے الفاظ سُنائی دیتے ہیں یا ہمیں خبر ملتی ہے کہ فُلاں نے مجھے بُرا بھلا کہا ہے۔ ہوتا یہ ہے کہ جب ہم یہ الفاظ سُنتے ہیں تو دِماغ میں خیالات پیدا ہوتے ہیں اور اُن خیالات کے نتیجے میں جذبات اُبھرتے ہیں۔ حُضُور غوثِ پاک رَحمۃُ اللہِ عَلَیْہ نصیحت فرما رہے ہیں کہ ہر مسلمان کو چاہئے اپنے خیالات پر 3باتوں کو سُوار کر لے (1) : میں نے شریعت کے حکم پر عمل کرنا ہے (2) : شریعت نے جس کام سے منع کیا ہے ، اس سے


 

 



[1]...فتوح الغیب ، صفحہ : 9 ، ملتقطاً۔