Book Name:Jazbati Pun ky Nuqsanat

گھر اُجڑ جاتے ہیں *جذباتی فیصلوں کی وجہ سے قتل و غارت گری *لڑائی جھگڑے بڑھتے اور مُعاشرے کا امن و سکون تباہ ہو جاتا ہے۔

بےحیائی عام ہے ، جہالت عام ہے ، لڑکا لڑکی آپس میں گندے ، گُنَاہوں بھرے عشق میں مبتلا ہوتے ہیں ، گُنَاہوں کا بازار گرم ہوتا ہے ، چکر بازیاں چلتی ہیں ، بعض دفعہ گھر سے بھاگتے اور کورٹ میرج کی راہ لیتے ہیں ، پھر جو عِزَّتیں نیلام ہوتی ہیں ، دو خاندانوں کی جنگ چھڑتی ہے ، بعض دفعہ تو لڑکے لڑکی کا عشق مجازی والا یہ جذباتی فیصلہ دو گھرانوں کی خاندانی دُشمنی کا سبب بن جاتا ہے اور اس کی وجہ سے نسل دَرْ نسل لڑائیاں ، جھگڑے اور قتل تک چلتے رہتے ہیں۔ کئی دفعہ دریاؤں وغیرہ میں لاوارث لاشیں ملتی ہیں ، کسی کا بھائی غیرت کے نام پر اُسے قتل کر ڈالتا ہے ، کوئی لڑکے لڑکیوں کے چکر میں مبتلا نادان عاشِق خُود دریا میں کود کر اپنی جان لے لیتا ہے بلکہ عشق مجازی تو جذباتی پَن کا وہ خطرناک ترین انداز ہے جو بعض اَوْقات اِیْمان لیوا بھی ثابت ہوتا ہے ، کتنے ایسے نادان عاشِق ہیں جو عِشْقِ مجازی کے چکروں میں کفر کی اندھی وادی میں جا گرتے ہیں۔

گندے جذبات نے کفر تک پہنچا دیا

علَّامہ اِبْنِ جوزی رَحمۃُ اللہِ عَلَیْہ نقل فرماتے ہیں : بنی اسرائیل کا ایک شخص تھا ، جو سمندر کے کنارے تنہائی میں رِہ کر عِبَادت کیا کرتا ، اس کا معمول تھا کہ دِن بھر روزہ رکھتا اور ساری رات نفل پڑھا کرتا۔ یہ 3 سو سال تک یُونہی تنہائی میں عبادت کرتا رہا مگر آہ! پھر یہ عشقِ مجازی کی آفت میں مبتلا ہوا اَور جذبات کے ہاتھوں مجبور ہو کر دِینِ حق سےبھٹکا اور کفر کے گڑھے میں جا گِرا۔ ([1])


 

 



[1]...ذَمُّ الھَوی ، صفحہ : 347۔