Jazbati Pun ky Nuqsanat

Book Name:Jazbati Pun ky Nuqsanat

رہا ہے ، سن 2019 اور 2020 میں صِرْف پاکستان کے ایک شہر کراچی میں تقریباً 15 ہزار طلاق کے کیسز رپورٹ ہوئے *اسی طرح بچوں اور بچیوں کو جنسی تشدد کا نشانہ بنانے کے کیسز بھی آئے اور یہ روز بڑھتے جا رہے ہیں۔

ہمارے مُعَاشرے کا یہ سیاہ پہلو ، یہ سنگین جرائِم کیا ہیں؟ اگر ان کا بغور جائِزہ لیا جائے تو اَصْل بنیاد جذباتی فیصلے ہی نکلیں گے۔ *قتلِ ناحق کی بڑی وجہ غُصَّہ ہے *طلاق بھی عموماً غُصّے ہی میں دِی جاتی ہے ، لوگ سوچتے نہیں ہیں ، سمجھتے نہیں ہیں ، بَس غُصَّے میں آکر طلاق دے ڈالتے ہیں اور لمحہ بھر میں گھر اُجَڑ جاتا ہے ، بچے بےچارے ماں ، باپ دونوں سے یا ایک سے محروم ہو جاتے ہیں ، ان کا مستقبل داؤ پر لگ جاتا ہے *خودکشی بھی ایک جذباتی فیصلہ ہی ہے ، غُرْبت ہوتی ہے ، دُکھ ، دَرْد ،  غم ، پریشانیاں آتی ہیں ، گھر میں کسی سے لڑائی ہو جاتی ہے تو لوگ جذبات میں آکر خُود کشی کی راہ لیتے ہیں ، خُود بھی حرام موت مرتے ہیں اور اپنے رشتے داروں کو بھی بڑا غم دے جاتے ہیں *ہمارے ہاں لوگ کسی کی غلطی برداشت کرنے کو تیار نہیں ہوتے *بچہ غلطی کرتا ہے ، والدین طَیش میں آکر مار دھاڑ پر اُتر آتے ہیں ، نتیجۃً بچوں کی نفسیات پر بُرا اَثر پڑتا ہے ، بچے ضدی ہو جاتے  ہیں ، اُن کی تربیت اچھی نہیں ہو پاتی ، اس کی وجہ جذباتی پَن *گلی میں ، سٹرک پر  بےتوجہی میں کوئی کسی سے ٹکرا جائے تو لڑائی جھگڑا شروع ہو جاتا ہے ، اس کی وجہ جذباتی پَن *خِلافِ مزاج بات سُن کر طَیْش میں آجانا *بات بات پر غُصّے ہونا *چڑچڑا پَن *کوئی بُرا کہے تو بدلے کی آگ میں گالی گلوچ شروع کر دینا ، یہ سب کیا ہے؟ جذباتی پَن ہے *ہمارے یہی جذباتی فیصلے ہمارے کردار کو داغ دار  کر ڈالتے ہیں *جذباتی فیصلے کاروباری نقصان کا سبب بنتے ہیں *جذباتی فیصلوں کی وجہ سے