Book Name:Jazbati Pun ky Nuqsanat

کُفَّارِ مکہ نے غزوۂ بدر کے موقع پر جو میدانِ بدر میں جانے کا فیصلہ کیا ، وہ اسی کیفیت میں کیا تھا ، یہ فخر و تکبر میں تھے ،  ان کے پاس طاقت تھی ، ان کے پاس اَفْراد زیادہ تھے ، یہ لڑائیوں کی مہارت رکھتے تھے ، ان کے پاس مال و دولت کی کثرت تھی ، انہوں نے اِن ظاہِری اسباب کے متعلق بُرا گمان جمایا ، یہ سمجھے کہ ہم بہادُر ہیں ، ہمارے پاس طاقت ہے ، بھلا کون ہے جو ہمیں شکست دے سکے گا ، یہ بُرا گمان تھا ، یہ تکبر تھا  جو کُفّارِ مکہ کی سوچنے سمجھنے کی طاقت پر چھا گیا ، پھر اسی بنیاد پر انہوں نے فیصلہ کیا جو سَراسَر جذباتی فیصلہ تھا ،  چونکہ اس فیصلے کی بنیاد ہی غلط تھی ، لہٰذا انہیں میدانِ بدر میں زبردست اور تاریخی شکست ہوئی۔ اگر یہ لوگ جذبات میں نہ آتے ، سوچ سمجھ کر ، حالات کا جائِزہ لے کر فیصلہ کرتے تو نہ یہ میدانِ بدر میں آتے ،  نہ انہیں شکست کا سامنا کرنا پڑتا۔  کُفّارِ مکہ کا یہ وہ رَوِیَّہ ہے ، جس کا اللہ پاک نے قرآنِ کریم میں ذِکْر فرمایا اور اس سے عبرت حاصِل کرنے کا حکم دیتے ہوئے فرمایا :  

وَ لَا تَكُوْنُوْا كَالَّذِیْنَ خَرَجُوْا مِنْ دِیَارِهِمْ بَطَرًا وَّ رِئَآءَ النَّاسِ  (پارہ : 10 ، سورۂ اَنْفال : 47)

ترجمہ کنز الایمان : اور ان جیسے نہ ہونا جو اپنے گھر سے نکلے اِتراتے اور لوگوں کے دِکھانے کو ۔

کافِروں کے اَفْعَال و کردار سے عِبْرت پکڑو...!

اللہُ اَکْبَر!پیارے اسلامی بھائیو!  قرآنِ کریم کا حکمت و نصیحت بھرا ، پیارا پیارا اَنداز دیکھئے! غلطی کُفَّارِ مکہ نے کی تھی ، تکبر والا جذباتی فیصلہ اَبُو جہل نے کیا تھا ، اللہ پاک نے اُن کی غلطی کو ذِکْر کر کے مسلمانوں کو حکم دیا کہ کافِروں کی اس غلطی سے عِبْرت پکڑو...! اور تُم کبھی ایسی غلطی مت کرنا۔ مشہور مفسرِ قرآن ، حکیم الاُمَّت مفتی احمد یار خان نعیمی رَحمۃُ اللہِ عَلَیْہ