Book Name:Jazbati Pun ky Nuqsanat

جذباتی پَن کے نقصانات

ایک ماہِرِ نفسیات جس نے کئی سال مسلسل جذبات (Emotions) کے متعلق تحقیق کی ، جب اس کی تحقیق مکمل ہو گئی تو اس نے ایک کتاب لکھی ، اس ماہِرِ نفسیات کی پُوری تحقیقات کا حاصِل اور خُلاصہ وہ اس کی کتاب کا ایک خُوبصُورت جملہ ہے ، اس نے کہا : میں نے اب تک جتنی تحقیق کی ہے ، اس کے مطابق میں اس نتیجے پر پہنچا ہوں کہ انسان نے جب بھی جذبات کی بنیاد پر فیصلہ کیا ہے تو اسے پچھتانا ہی پڑا ہے۔

یہ حقیقت ہے ، انسان جب بھی جذبات میں آکر فیصلہ کرتا ہے تو اسے پچھتانا ہی پڑتا ہے۔ اس دُنیا میں انسان نے جو سب سے پہلا گُنَاہ کیا ، وہ بھی جذبات ہی کی بنیاد پر کیا گیا۔

صَلُّوْا عَلَی الْحَبیب!                   صَلَّی اللّٰہُ عَلٰی مُحَمَّد

دُنیا کا پہلا قتل کب اور کیسے ہوا...؟

حضرت ہابیل رَحمۃُ اللہِ عَلَیْہ اور قابیل دونوں بھائی تھے ، قابیل کو حضرت ہابیل رَحمۃُ اللہِ عَلَیْہ سے کچھ اِخْتِلاف تھا ، حضرت آدم عَلَیْہِ السَّلَام نے اس اِخْتلا ف کو ختم کرنے کے لئے انہیں بارگاہِ اِلٰہی میں قربانی پیش کرنے کا حکم دیا۔ اس زمانے میں جو قربانی قبول ہوتی تھی ، آسمان سے ایک آگ اُتر کر اس کو کھا لیا کرتی تھی۔ چنانچہ قابیل نے بھی قربانی دِی اور حضرت ہابیل رَحمۃُ اللہِ عَلَیْہ نے بھی قربانی پیش کی۔ حضرت ہابیل رَحمۃُ اللہِ عَلَیْہ کی قربانی قبول ہوئی اور قابیل کی رَدّ کر دی گئی۔ اب قابیل کو چاہئے تھا کہ عقل سے کام لیتا ، غور و فِکْر کرتا ، سوچتا کہ آخر میری قربانی کیوں قبول نہ ہوئی ، اس میں ضرور میری کوئی خامی ہو گی مگر اس نے جذباتی فیصلہ کیا اور حضرت ہابیل رَحمۃُ اللہِ عَلَیْہ کو دھمکی دیتے ہوئے بولا :