Book Name:Jazbati Pun ky Nuqsanat

گا۔ یہی حال جذبات کا بھی ہے ، کوئی بھی جذبہ جب پہلے پہل ہمارے اندر اُبھرتا ہے تو عُمُوماً وہ 12 منٹ کے لئے ہوتا ہے ، اگر کوئی اس جذبے کو اپنے اُوپر اَوڑھ لے ، بار بار اس جذباتی خیال کو جماتا رہے تو اب یہ جذبہ اگر منفی (Negative) ہوا تو باطنی بیماری کا رُوپ بھی دھار سکتا ہے۔

بہر حال! جب تک جذبات باطِنی بیماری کا رُوپ نہ دھار لیں ، اس وقت تک ذاتی طَور پر جذبات نقصان دِہ نہیں ہوتے بلکہ ایک حَدْ تک یہ بھی کہا جا سکتا ہے کہ جذبات انسان کا خاصّہ ہیں ، روبوٹ(Robot)  اور انسان میں بنیادی فرق ہی جذبات کا ہوتا ہے ، روبوٹ میں جذبات نہیں ہوتے ، وہ ایک مشین ہے ، نہ اسے غُصَّہ آتا ہے ، نہ کسی سے نفرت ہوتی ہے ، نہ محبت ہوتی ہے۔ یہ اللہ پاک کی تخلیق کا کمال ہے کہ اللہ پاک نے مٹی سے انسان بنا کر جہاں اُس میں بہت ساری خصوصیات رکھی ہیں ، وہیں انسان میں جذبات بھی رکھے ہیں۔ لہٰذا ذاتی طَور پر جذبات فائِدہ مند ہی ہوتے ہیں۔ ہاں! نقصان اُس وقت ہوتا ہے جب ہم جذبات کے زیرِ اَثَر فیصلہ کرتے ہیں ، اَصْل میں جذباتی پَن اسی کو کہا جاتا ہے یعنی جذبات کے زَیْرِ اَثَر فیصلہ کرنا۔ لہٰذا  اپنی زِندگی کا یہ اُصُول بنا لیجئے کہ جب مجھ پر جذبات کا غلبہ ہو ، اس وقت میں نے کوئی فیصلہ نہیں کرنا۔

جذبات پر قابُو رکھنا بھی ایک ذہانت ہے

پیارے اسلامی بھائیو! ہم نے IQ اور EQ کے الفاظ سُنے ہوں گے ، آئیےان کو سمجھنے کی کوشش کرتےہیں : IQ : (Intelligence Quotient  )ذہنی صلاحیت کو کہتے ہیں جس کے