Book Name:Jazbati Pun ky Nuqsanat

اس آیتِ کریمہ کے تحت فرماتے ہیں : اس آیت سے مَعْلوم ہوا؛  مؤمن کو چاہئے کہ کافِروں کے بُرے کردار میں بھی غور کرے ، کیوں؟ ان کے پیچھے چلنے کے لئے نہیں ، ان کی تہذیب ، ان کے طور طریقے اپنانے کے لئے نہیں بلکہ ان کے کردار سے عِبْرت پکڑنے ، اس سے بچنے اور دُور بھاگنے کے لئے۔ ([1])

اپنی مِلَّت پر قیاس اَقْوامِ مغرب سے نہ کر     خاص ہے ترکیب میں قومِ رسولِ ہاشمی([2])

وضاحت : یعنی ہم مسلمان ہیں ، ہم رسولِ ہاشِمی ، مُحَمَّد عربی صَلَّی اللہُ عَلَیْہِ وَاٰلِہٖ وَسَلَّم  کی اُمَّت ہیں ، ہمارے طور طریقے ، ہمارا طرزِ زِندگی جُدا ہے ، ہم ہر حال میں قرآنِ کریم اور سُنَّتِ مصطفےٰ صَلَّی اللہُ عَلَیْہِ وَاٰلِہٖ وَسَلَّم  کے پابند ہیں ،  لہٰذا خُود کو کافِر قوموں پر قیاس مت کرو...!

ہاں! کافِروں کے اَفْعَال و کِردار میں غور کرو! اُن سے عِبْرت پکڑنے کے لئے ، اُن سے بچنے اور دُور بھاگنے کے لئے۔ اللہ پاک ہم سب کو نِگاہِ عبرت عطا فرمائے۔ آمِیْن بِجَاہِ خَاتَمِ النَّبِیّٖنْ صَلَّی اللہُ عَلَیْہِ وَاٰلِہٖ وَسَلَّم ۔

صَلُّوْا عَلَی الْحَبیب!                                               صَلَّی اللّٰہُ عَلٰی مُحَمَّد

اے عاشقانِ رسول ! ہم نے کُفَّارِ مکہ کا فیصلہ کرنے کے تعلق سے ایک غلط انداز سُنا ، اس بارے میں قرآنِ کریم نے جو ہماری راہنمائی فرمائی اور عُلمائے کرام نے اس کی جو وضاحت فرمائی ، اس سے ہمیں یہ  سیکھنے کو مِلا کہ ظاہِری اسباب پر نِگاہ رکھنا ، اللہ پاک کی عطا کی ہوئی نعمتوں سے متعلق بُرا گمان جمانا یہ کافِروں والا انداز ہے ، ہمیں چاہئے کہ ہم اپنی زِندگی کے تمام فیصلے اِخْلاص کی بنیاد پر(یعنی اللہ پاک کی رضا کو پیشِ نظر رکھ کر) کریں ، ہمیں چاہئے کہ ہم


 

 



[1]...تفسیرنعیمی ، پارہ : 10 ، سورۂ انفال ، زیرِ آیت : 47 ، جلد : 10 ، صفحہ : 32۔

[2]...بانگِ درا ، صفحہ : 411۔