Book Name:Azmaish Ki Hikmatain

اَحْکام (2) : مختلف نعمتیں (3) : دُکھ ، دَرْد اور پریشانیاں۔ شَرْعِی اَحْکام والی آزمائش میں کامیابی کا یہی طریقہ ہے کہ ہم پُوری زِندگی شریعت پر عمل پیرا رہیں ، خوشیوں اور نعمتوں کے ذریعے جو آزمائش ہوتی ہے ، اس میں کامیابی کا طریقہ یہ ہے کہ ہم اللہ پاک کا شُکر ادا کریں اور مصیبت ، پریشانی وغیرہ کی صُورت میں جو آزمائش آتی ہے ، اس میں کامیابی کا طریقہ یہ ہے کہ ہم تَوبہ کریں ، گُنَاہ چھوڑیں ، نیکیوں کی طرف بڑھیں اور صَبْر کا دامن ہاتھ سے نہ جانے دیں۔ اللہ پاک ہم سب کو عمل کی توفیق عطا فرمائے۔ آمِیْن بِجَاہِ خَاتَمِ النَّبِیِّیْن صَلّی اللہُ عَلَیْہِ وَآلِہٖ وَسَلَّم۔

12 دینی کاموں میں سے ایک دینی کام : مدنی قافلہ

پیارے اسلامی بھائیو!  عِلْمِ دین سیکھنے ، نیکیوں کا جذبہ پانے ، گُنَاہوں سے بچنے ، اچھا اور باکردار مسلمان بننے کے لئے عاشقانِ رسول کی دینی تحریک دعوتِ اسلامی کے دینی ماحول سے وابستہ ہو جائیے ، ذیلی حلقے کے 12 دِینی کاموں میں بھی خُوب بڑھ چڑھ کر حِصَّہ لیجئے۔ ان شآء اللہ الْکَرِیْم!دِین و دُنیا کی بےشُمار بھلائیاں نصیب ہوں گی۔  

ذیلی حلقے کے 12 دِینی کاموں میں سے ایک دِینی کام ہے : مدنی قافلہ۔ الحمد للہ! عاشقانِ رسول کے ہمراہ مدنی قافلوں میں سَفَر کی برکت سے مصیبتیں دُورہونے ، پریشانیاں ختم ہونے ، گناہوں کی عادتیں ختم ہونے کی مدنی بہاریں سُننے کو ملتی رہتی ہیں۔

19 سال پُرانا مرض

کراچی (پاکستان) کے ایک اسلامی بھائی کا بیان ہے : میں تقریباً 19 سال سے سانس کے مرض میں مبتلا تھا ، اس وجہ سے میں بہت پریشان تھا ، دوائیوں سے وقتی طَور پر آرام تو