Book Name:Azmaish Ki Hikmatain

سرکارِ بغداد ، حُضُور غوثِ پاک شیخ عبد القادِر جیلانی رَحْمَۃُ اللہِ عَلَیْہِ فرماتے ہیں : اِمْشِ تَحْتَ ظِلِّ کِتَابِ اللہ وَ سُنَّۃِ رَسُولِہٖ قَدْ اَفْلَحْتَ اللہ پاک کی کتاب (قرآنِ مجید) اور سُنَّتِ مصطفےٰ کے سائے میں زِندگی گزارو...! کامیاب ہو جاؤ گے۔ ([1])

شرعِی اَحْکام والی آزمائش میں کامیابی کا طریقہ

 اے عاشقانِ رسول ! معلوم ہوا شرعِی اَحْکام میں بھی ہمارا امتحان ہے اور اس امتحان میں کامیابی کی صِرْف ایک ہی صُورت ہے ، وہ یہ کہ بندہ پابندی کے ساتھ شرعِی اَحْکام پر عَمَل کرے۔

ہمیشہ یاد رکھئے! دُنیا میں شَرْعِی اَحْکام کے ذریعے جو ہماری آزمائش کی جا رہی ہے ، یہ آزمائش زِندگی کی آخری سانس تک جاری رہے گی۔ جو شخص بالغ ہے اور اُس کی عقل سلامت ہے ، وہ کسی وقت بھی شریعت کی پہرے داری سے آزاد نہیں ہو سکتا ، اگر کوئی عُذْر ہے ، کوئی مجبوری ہے تو شریعت اُسے رعایت دیتی ہے * جو کھڑے ہو کر نماز پڑھنے کی طاقت نہیں رکھتا ، وہ بیٹھ کر پڑھ لے * جو بیٹھ کر نہیں پڑھ سکتا ، لیٹ کر پڑھ لے * جو حرکت نہیں کر سکتا ، وہ اشارے سے پڑھے ، البتہ نماز پڑھنی ضرور پڑے گی * جو شدید بیمار ہے ، روزہ رکھنے کی طاقت نہیں رکھتا ، وہ فِی الوقت روزہ نہ رکھے مگر بعد میں اُس کی قضا کرنی پڑے گی۔ غرض؛ جب تک سانس چل رہی ہے اور عقل سلامت ہے ،  شرعِی اَحْکام سے آزاد ہو جانے کی کوئی صُورت نہیں ہے۔ اللہ پاک فرماتا ہے :


 

 



[1]...فتح الرَّبَّانی ،  صفحہ : 29۔