Book Name:Azmaish Ki Hikmatain

اندھے ، کوڑھی اور گنجے کی آزمائش

بُخاری شریف کی حدیثِ پاک ہے : حضرت ابوہریرہ رَضِیَ اللہُ عَنْہُ راوی ہیں ، سرکارِ عالی وقار ، مکی مدنی تاجدار صَلّی اللہُ عَلَیْہِ وَآلِہٖ وَسَلَّم نے فرمایا : بنی اسرائیل میں 3 آدمی تھے : (1) : بَرص (یعنی جسم پر سفید دھبوں) کا مریض (2) : گنجا اور (3) : اندھا۔

قُدْرت کو ان تینوں کا امتحان منظور ہوا ، چنانچہ اللہ پاک نے ان تینوں کے پاس ایک فرشتہ بھیجا۔ یہ فرشتہ برص والے کے پاس آیا اور کہا : تجھے کون سی چیز زیادہ پسند ہے؟ برص والا بولا : اچھا رنگ ، خوبصورت جسم اور اس بیماری کا خاتمہ جس کی وجہ سے لوگ مجھے بُرا سمجھتے ہیں۔ فرشتے نے اس کے جسم پر ہاتھ پھیرا تو اُس کی بیماری دُور ہو گئی اور اسے اچھا ، خوبصُورت جسم دے دیا گیا۔ فرشتے نے دوبارہ پوچھا : تجھے کون سا مال زیادہ پسند ہے؟ بولا : مجھے اُونٹ زیادہ پسند ہیں۔ اسے 10 حاملہ اونٹنیاں دے دی گئیں۔ اب فرشتے نے اسے مال میں برکت کی دُعا دِی اور چلا گیا۔

پھر فرشتہ گنجے کے پاس آیا ، پوچھا : تجھے کون سی چیز زیادہ پسند ہے؟ گنجا بولا : اچھے بال اور اس بیماری کا خاتمہ جس کے سبب لوگ مجھ سے نفرت کرتے ہیں۔ فرشتے نے ہاتھ پھیرا تو اس کی بھی بیماری دُور ہو گئی اور اسے اچھے بال دے دئیے گئے۔ اب فرشتے نے پوچھا : تجھے کون سامال زیادہ پسند ہے؟ کہا : گائے۔ فرشتے نے اسے ایک حامِلہ گائے دی اور برکت کی دُعا دے کر آگے چلا گیا۔

پھر فرشتہ اندھے کے پاس آیا ، پوچھا : تجھے کونسی چیز زیادہ پسند ہے؟ اندھا بولا : اللہ پاک میری بینائی لوٹا دے تاکہ میں لوگوں کو دیکھ سکوں۔ فرشتے نے ہاتھ پھیراتو اس کی