Book Name:Deeni Talib-e-'Ilm Par Kharch Kijiye

سکی۔ دوسری شب پھر حضرت علی المرتضیٰ کَرَّمَ اللہ وَجْہَہُ الْکَرِیْم نے خاتونِ جنت ، حضرت فاطمۃُ الزّہراء رَضِیَ اللہ تَعَالٰی عَنْہَاکو آپصَلَّی اللہ عَلَیْہِ وَاٰلِہٖ وَسَلَّمکی خدمت میں گھرکے کام کاج میں سہولت کے لئے ایک غلام مانگنے بھیجا ، لیکن آپ رَضِیَ اللہ عَنْہَا اب بھی حیاکی وجہ سے سوال نہ کر سکیں۔ (حضرت علی المرتضیٰکَرَّمَ اللہ وَجْہَہُ الْکَرِیْم مزید فرماتے ہیں کہ)جب تیسری شام آئی تو ہم دونوں حضور نبیِ اَکرم ، نُوْرِمُجَسَّمصَلَّی اللہ عَلَیْہِ وَاٰلِہٖ وَسَلَّمکی خدمت میں حاضر ہوئے ، آپ صَلَّی اللہ عَلَیْہِ وَاٰلِہٖ وَسَلَّم نے آنے کا سبب دریافت فرمایا تو حضرت علی المرتضیٰ کَرَّمَ اللہ وَجْہَہُ الْکَرِیْم فرماتے ہیں : میں نے عرض کی : یا رسول اللہ! ہمیں کام میں دشواری ہوئی تو ہم نے چاہا کہ آپ  صَلَّی اللہ عَلَیْہِ وَاٰلِہٖ وَسَلَّمسے کوئی غلام مانگ لائیں۔ حضورنبیِ اَکرم صَلَّی اللہ عَلَیْہِ وَاٰلِہٖ وَسَلَّمنے ارشادفرمایا : کیا میں تمہیں ایسا کام نہ بتاؤں جو تمہارے لئے سرخ اُونٹوں سے بہترہے؟حضرت علی المرتضیٰ کَرَّمَ اللہ وَجْہَہُ الْکَرِیْم نے عرض کی : جی ہاں! یارسولَ اللہ!آپصَلَّی اللہ عَلَیْہِ وَاٰلِہٖ وَسَلَّمنے ارشاد فرمایا : صبح وشام 33بارسُبْحَانَ اللہ ، 33 باراَلحَمْدُللّٰہاور34 بار اَللہُ اَکْبَر کہو ، صبح وشام ہزار نیکیاں ملیں گی ۔ حضرت علی المرتضیٰ کَرَّمَ اللہ وَجْہَہُ الْکَرِیْم فرماتے ہیں : اس کے بعد میں نے اس کواپنا معمول بنالیا ، پھرکبھی بھی ترک نہ کیا ، ہاں جنگ ِ صِفِّیْن کی رات میں اسے پڑھنا بھول گیا تھا ، لیکن پھرآخر میں مجھے یادآگیاتو میں نے پڑھ لیا ۔ (سنن کبری للنسائی ، کتاب عمل الیوم واللیلۃ ، باب ثواب ذلک ، ۶ / ۲۰۴ ، حدیث : ۱۰۶۵۲)

               پیارے اسلامی بھائیو! ہم نے سنا کہ حضور صَلَّی اللّٰہُ عَلَیْہِ وَاٰلِہٖ وَسَلَّم نے خاتونِ جنت رَضِیَ اللّٰہُ عَنْہا   کی طرف سے دیئے کئے کنگن اصحابِ صُفّہ  پر خرچ فرما