Seerat e Ali o Aaisha Aur Ashab e Badar

Book Name:Seerat e Ali o Aaisha Aur Ashab e Badar

ہزاروں نوجوان لڑکے اور لڑکیاں دین و مذہب سے آزاد اور خدا  و رسول  صَلَّی اللّٰہُ عَلَیْہِ واٰلہٖ وَسَلَّمَ  سے بیزار ہو کر جانوروں کی طرح بے لگام ہو رہے ہیں بلکہ بہت سے تو خدا  ہی کا انکار کر بیٹھے ہیں اور مانتے ہی نہیں کہ خدا  موجود ہے! اس بے دینی کے طوفان کا ایک ہی سبب ہے کہ مسلمانوں نے خود بھی دین کا عِلْم پڑھنا چھوڑ دیا اور اپنے بچوں کو بھی عِلْمِ دین نہیں پڑھایا اس لئے بے حد ضروری ہے کہ مسلمان مَرد و عورت خود بھی فُرصت نکال کر دین کی ضروری باتوں کا عِلْم حاصل کریں اور اپنے بچے اور بچیوں کو ضروری باتیں بچپن ہی سے بتاتے اور سکھاتے رہیں۔ اگر اپنے بچوں کو عِلْمِ دین پڑھا کر عالِم نہیں بنا سکتے تو کم سے کم ان کو دین کا اتنا عِلْم تو سکھا دیں کہ وہ مسلمان باقی رہ جائیں۔ (جنتی زیور ، ص ۴۵۷)

شعبہ مدرسۃُ المدینہ

                        اے عاشقانِ رسول!اَلْحَمْدُلِلّٰہ عاشقانِ رسول کی دینی تحریک دعوتِ اسلامی کے دینی ماحول میں بچوں اور بچیوں کو عِلْمِ دین کی دولت سے آراستہ کیا جاتا اور انہیں معاشرے کا بہترین فرد بنایا جاتا ہے ، لہٰذا آپ بھی اس دینی  ماحول سے وابستہ ہو جائیے اور اپنی اولاد کو مدرسۃُ المدینہ میں داخل کروا  کر اپنی آنکھوں کا تارا بنائیے۔ اَلْحَمْدُ لِلّٰہ دعوتِ اسلامی کے خدمتِ دین کے 80 شعبوں میں سےایک “ شعبہ مدرسۃُ المدینہ “ بھی  ہے ، اس شعبےکےتحت ملک و بیرونِ ملک میں بچوں کی تعلیم و تربیت کیلئے مدرسۃ ُ المدینہ(للبنین) اور بچیوں کیلئے مدرسۃ ُ المدینہ(للبنات) قائم ہیں۔ جن میں تجوید  و قراءت   کے ساتھ قرآنِ کریم حفظ و ناظرہ پڑھایا جاتا ہے۔ مدرسۃُ المدینہ میں بچّوں اوربچیوں