Book Name:Seerat e Ali o Aaisha Aur Ashab e Badar
معلومات کے لیے مکتبۃ المدینہ کی کتاب “ فیضانِ عائشہ “ کا مطالعہ کرنا انتہائی مفید ہے ۔ یہ کتاب دعوتِ اسلامی کی ویب سائٹ www.dawateislami.netسے ڈاؤن لوڈ اور پرنٹ آؤٹ بھی کی جاسکتی ہے۔
صَلُّوْا عَلَی الْحَبِیْب! صَلَّی اللّٰہُ عَلٰی مُحَمّد
پیارے پیارے اسلامی بھائیو!معلوم ہوا!اُمُّ الْمُؤمنین حضرت عائشہ صدیقہ رَضِیَ اللہُ عَنْہَا فضل خداوندی اور فیضانِ مصطفوی سے عورت ہوکر بھی مسائلِ شرعیہ میں کامل مہارت رکھتی تھیں اور عِلْم کی باریکیوں سے پوری طرح آگاہ تھیں جبھی تو مشکل سے مشکل مسائل کو بھی اس قدر شاندار انداز میں حل فرما دیا کرتیں کہ سائل کے ذہن میں کسی قسم کی تشنگی باقی نہ رہتی ، اپنی حیاتِ طیبہ میں آپ نے کئی اہم علوم و فنون پر عبور حاصل کرکے گویا رہتی دنیا تک کی عورتوں کو یہ پیغام عطا فرمایا کہ عِلْم دین کی برکتوں اور اس کے فیض سے فیضیاب ہونا صرف مردوں کے ساتھ خاص نہیں ، اگر عورتیں بھی ہمت کریں تو وہ دن دور نہیں کہ ان میں بھی کوئی عالِمَہ ، مُحدِّثہ ، مُفَسِّرہ بلکہ مُفْتِیہ بن کر اُبھرے اور معاشرے کے بگاڑ کو سُدھارنے میں اپنا کردار ادا کرے۔ افسوس!اب ایسی دینی سوچ رکھنے والیوں کی تعداد انتہائی قلیل ہے اور اکثریت ماڈرن ماحول میں رہنا پسند کرتی ہے جیسا کہ
شیخ الحدیث حضرت علامہ عبدُ المُصْطَفٰے اعظمی رَحمَۃُ اللّٰہ ِعَلَیْہ فرماتے ہیں : آج کل مسلمان مَردوں اور عورتوں میں عِلْم دین سیکھنے سکھانے اور دین کی باتوں کے جاننے کا جذبہ اور ذوق و شوق تقریباً مٹ چکا ہے اس لئے ہر طرف بے دینیت کا سیلاب بڑھتا جا رہا ہے ،