Book Name:Seerat e Ali o Aaisha Aur Ashab e Badar
کو دِینی تعلیم سے آراستہ کرنے کے ساتھ ساتھ بالخصوص ان کی اَخلاقی و دینی تربیت پر بھی خصوصی توجہ دی جاتی ہے ، اسلامی احکامات کے مطابق اسلامی زندگی گزارنے کا انداز سکھایا جاتا ہے ، سُنّتیں و آداب بتائے اور سکھائے جاتے ہیں ، ماں باپ کا ادب و احترام سکھایا جاتا ہے ، چھوٹوں سے شفقت اور بڑوں کا ادب کرنا سکھایا جاتا ہے ، نمازوں کاپابنداورسُنّتوں پر عمل کرنے والا بنانے کی کوشش کی جاتی ہے ، جھوٹ بولنے سے بچنے کا ذہن دِیا جاتا ہے۔ اَلْحَمْدُلِلّٰہمدرسۃُ المدینہ(للبنین)سے حفظِ قرآن کی سعادت حاصل کرنے والے ہزاروں خوش نصیب حافظِ قرآن ہر سال ملک و بیرونِ ملک میں نمازِ تراویح میں قرآنِ کریم (مُصلّٰے) سُننے ، سُنانے کی سعادت حاصل کرتے ہیں ، اس وَقْت بھی ہزاروں وہ حافظِ قرآن خوش نصیب جو مدرسۃُ المدینہ(للبنین)سے حافظ بنے ، عاشقانِ رسول کی دینی تحریک دعوتِ اسلامی کے مختلف شعبہ جات میں اپنی دِینی خدمات پیش کررہے ہیں ، کوئی اِمامت کے مُصلّے پرہے توکوئی تدریس کے منصب پر پہنچ کرتعلیمِ قرآن کو عام کرنے میں مصروف ہے ۔
صَلُّوْا عَلَی الْحَبِیْب! صَلَّی اللّٰہُ عَلٰی مُحَمّد
پیارے پیارے اسلامی بھائیو!خلیفۂ چہارم ، امیرُ المؤمنین حضرت علی رَضِیَ اللّٰہُ عَنْہُ نے 21 رَمَضانُ المبارَک کو جامِ شہادت نوش فرمایا ، آپ رسولِ کریم صَلَّی اللّٰہُ عَلَیْہِ وَاٰلِہٖ وَسَلَّم کے چچا زاد بھائی ہیں اور آپ نے بچوں میں سب سے پہلے اسلام قبول کیا۔ آئیے! حضرت علی رَضِیَ اللّٰہُ عَنْہُ کا مختصر تعارف سُنتےہیں :