Book Name:Seerat e Ali o Aaisha Aur Ashab e Badar
فرمائے گا اور جب تمہیں اپنی جگہ سے کھڑے ہونے کا کہا جائے تاکہ جگہ کُشادہ ہو جائے تو کھڑے ہوجایا کرو ، اللہ پاک اپنی اور اپنے حبیب صَلَّی اللّٰہُ عَلَیْہِ وَاٰلِہٖ وَسَلَّم کی فرماں برداری کے باعث تم میں سے ایمان والوں کے اور ان کے درجات بلند فرماتا ہے جن کو عِلْم دیا گیا ہے اور اللہ پاک تمہارے کاموں سے خبردار ہے۔
(تفسیرخازن ، پ۲۸ ، المجادلة ، تحت الایة : ۱۱ ، ۴ / ۲۵۸ملتقطاً)
نیک بندوں کی تعظیم سُنَّتِ مصطفےٰ ہے
پیارے پیارے اسلامی بھائیو!بیان کردہ آیتِ مبارَکہ کے شانِ نُزول سے معلوم ہوا!نیک بندوں کے لئے جگہ چھوڑنا اور ان کی تعظیم کر نا جائز بلکہ سُنّت ہے حتّٰی کہ مسجد میں بھی ان کی تعظیم کی جائے گی۔ حدیثِ پاک میں دینی پیشواؤں اور اساتذہ کی تعظیم کا باقاعدہ حکم دیا گیا ہے۔ (تفسیر صراط الجنان ، پارہ۲۸ ، سورۃ المجادلۃ ، تحت الآیۃ : ۱۱ ، ۱۰ / ۴۵ملتقطاً)چنانچہ رسولِ پاک صَلَّی اللّٰہُ عَلَیْہِ وَاٰلِہٖ وَسَلَّم نے فرمایا : جن سے تم عِلْم حاصل کرتے ہو ان کے لئے اور جن کو تم عِلْم سکھاتے ہو ان کے لئے عاجزی اِختیار کرو اور سَرکَش عالِم نہ بنو۔ (الجامع لاخلاق الراوی ، اکرام الغرباء…الخ ، ص۲۳۰ ، حدیث : ۸۰۲)
بوڑھوں کا لحاظ رکھنا اللہ پاک کو محبوب ہے
نیک لوگوں کی عزت کرنا اور بوڑھوں کا لحاظ کرنا اللہ پاک کو بہت پسند ہے۔ نبیِّ اکرم صَلَّی اللّٰہُ عَلَیْہِ وَاٰلِہٖ وَسَلَّم نے ارشاد فرمایا : بوڑھے مسلمان کی تعظیم کرنا اور اس حاملِ قرآن کی تعظیم کرنا جو قرآنِ کریم میں حد سے زیادہ مبالغہ نہ کرے اور ا س کے احکام پر عمل کرے اور انصاف کرنے والے بادشاہ کی تعظیم کرنا اللہ پاک کی تعظیم کرنے