Seerat e Ali o Aaisha Aur Ashab e Badar

Book Name:Seerat e Ali o Aaisha Aur Ashab e Badar

مختلف حیثیتوں سے کیا ، کچھ نام بالکل ذِکْر نہ کیے ، اگر اَصحاب بدْر (رَضِیَ اللّٰہُ  عَنْہُم) کے نام پڑھ کر دعائیں کی جائیں تو  اِنْ شَآءَ اللہ  قبول ہوں۔ (مراٰۃ المناجیح ، ۸ / ۵۶۷)بعض عارفین اَصحابِ بدْر(رَضِیَ اللّٰہُ  عَنْہُم)کے نام کے وظیفے پڑھتے ہیں۔ (مراٰۃ المناجیح ، ۸ / ۵۷۳)

اَصحابِ بدْر رَضِیَ اللّٰہُ عَنْہُم کیسے تھے؟

                             حضرت حسن بصری رَحْمَۃُ اللہِ عَلَیْہ فرماتے ہیں : خدا کی قسم!میں سَتّر (70) بدْری صحابَۂ کرام رَضِیَ اللّٰہُ  عَنْہُم سے مِلا ہوں ، ان میں سے اکثر اُون کا لباس پہنتے ، اگرتم انہیں دیکھتے تو انہیں دیوانہ سمجھتے ، اگر وہ تمہارے نیک و پرہیز گار لوگو ں کو دیکھ لیتے تو کہتے : “ ان کے لیے خیر و بھلائی کا  کوئی حصہ نہیں “ اگر وہ تمہارے بُرے لوگو ں کو دیکھ لیتے تو فرماتے : “ (ایسا لگتا ہے جیسے)ان لوگوں کا یومِ آخرت پر ایمان ہی نہیں۔ “

(عیون الحکایات ، الحکایة الخامسة عشرة … الخ ، ۱ / ۳۳-۳۲)

صَلُّوْا عَلَی الْحَبِیْب!                                           صَلَّی اللّٰہُ عَلٰی مُحَمّد

               پیارے پیارے اسلامی بھائیو!آپ نے سُنا  کہ اَصحابِ بدْر رَضِیَ اللّٰہُ  عَنْہُم کس قدر عاجزی و سادگی پسند تھے مگر افسوس!آج یہ دونوں مبارَک عادتیں معاشرے سے  ختم ہوتی جا رہی ہیں اور ان کے بدلے غُرور و تکبر ، عیش پسندی اور  ناجائز  فیشن  اپنی نحوستیں لُٹارہے ہیں ، یقیناً یہ عادتیں قابلِ مذمَّت ہیں ، لہٰذا اگر خدانخواستہ کسی کے اندر یہ عادتیں ہوں تو اسے اللہ پاک سے ڈر جانا چاہیے اور اپنے آپ کو عاجزی و  انکساری اور سادگی کا عادی بنانا چاہیے کہ ان کی برکت سے دنیا  وآخرت کی بھلائیاں نصیب ہوتی ہیں جبکہ غُرور و تکبر میں نحوست ہی نحوست  اور دنیا و آخرت کی بربادی ہے ، ان عادتوں سے