Seerat e Ali o Aaisha Aur Ashab e Badar

Book Name:Seerat e Ali o Aaisha Aur Ashab e Badar

حضرت علی کے پاکیزہ اوصاف

               پیارے پیارے اسلامی بھائیو!امیرُالمؤمنین حضرت علی رَضِیَ اللہُ عَنْہُ بہت سی خوبیوں کے مالک تھے ، کون سا ایسا نیک وصف ہے جوآپ کی ذات میں نہ پایا جاتا ہو۔ چنانچہ*حضرت علی خوفِ خدا والے*ہردلعزیز شخصیت *نرم دل کے مالک*نرم گُفتار والے*نبیِّ کریم صَلَّی اللہُ عَلَیْہِ وَاٰلِہٖ وَسَلَّمکی آغوش مبارَک میں پَروَرِش پانے والے*راہِ خدا میں مال صدقہ کرنے والے*حقیقی عبادت گزار * زُہد و تقویٰ سے معمور اور*دوسروں کو تقویٰ و پرہیزگاری کا درس دینے والے تھے ۔ * جو آپ کی صحبت میں رہتا وہ بھی پرہیزگار بن جاتا۔ * دوسروں سے خوفِ خدا والی باتیں سُنا کرتے ۔ *پیدا ہوتے ہی حُضُور نبیِّ کریم  صَلَّی اللہُ عَلَیْہِ وَاٰلِہٖ وَسَلَّمَ کی باتیں  سُنیں۔ * دین  ِ اسلام کی سربلندی کے لیے عظیم خدمات سرانجام دی ہیں۔ *آپ فضائلِ وِلایَت ملنے کا دروازہ *ایک ناقابلِ فراموش اور*عہد ساز شخصیت ہیں۔ اللہ کریم حضرت علی رَضِیَ اللہُ عَنْہُ کے صدقے ہمیں بھی تقویٰ و پرہیزگاری والی زندگی نصیب فرمائے۔

آمِیْن بِجَاہِ النَّبِیِّ الْاَمِیْنْ  صَلَّی اللّٰہُ عَلَیْہِ واٰلہٖ وَسَلَّمَ

صَلُّوْا عَلَی الْحَبِیْب!                                           صَلَّی اللّٰہُ عَلٰی مُحَمّد

پیارے پیارے اسلامی بھائیو!حضرت علی رَضِیَ اللّٰہُ  عَنْہُ کی سیرتِ مبارَکہ کا ایک حَسِین و جمیل اور روشن پہلو آپ کا عشق ِ رسول بھی ہے۔ آئیے!اس بارے  میں2واقعات سُنتے ہیں ، چنانچہ

مولیٰ علی کا عشقِ رسول