Book Name:Deeni Talaba Per Kharch Kejiye
(اللہ والوں کی باتیں ، ۱ / ۶۴۲ملخصا)
اصحابِ صُفّہ سے سرکار صَلَّی اللہ عَلَیْہِ وَاٰلِہٖ وَسَلَّم کی محبت
اے عاشقانِ صحابہ!ہمیں غورکرنا چاہئے کہ اصحابِ صُفّہ تو اتنی محنت کے ساتھ علم ِ دین حاصل کرتے تھے ، کیاہم آسانیوں کے باوجودبھی کم از کم ضروری فرض علم حاصل کرتے ہیں؟ اصحابِ صُفّہ کتنی پریشانیاں سہتے ، بظاہر بڑے غریب تھے ، نہ انہیں کچھ کھانے کو ٹھیک طرح ملتا نہ پینے کو ملتا لیکن ان کو یہ شرف ضرور حاصل تھا کہ یہ اصحابِ صُفّہ رسولِ کریم صَلَّی اللّٰہُ عَلَیْہِ واٰلِہٖ وَسَلَّمَ کے بڑے مُقَرَّب تھے ، آقا کریم صَلَّی اللّٰہُ عَلَیْہِ وَاٰلِہٖ وَسَلَّم ان سے بڑی محبت فرماتے تھے۔ پیارےآقا ، مکی مَدَنی مصطفےٰ صَلَّی اللّٰہُ عَلَیْہِ واٰلِہٖ وَسَلَّمَ کے پاس جب کوئی تحفہ ، صدقہ یا مالِ غنیمت آتا تو آپ اس میں سے اصحابِ صُفّہ پر خرچ کرتے۔ احادیث میں آیا ہے کہ آپ دوسرے صحابہ(رَضِیَ اللّٰہُ عَنْہُم) کو ترغیب دلاتے کہ وہ اصحابِ صُفّہ کو کھانا کھلائیں اور ان پر خرچ کریں۔ ان میں سے بعض کے خرچ کے کفیل خود آقا کریم صَلَّی اللّٰہُ عَلَیْہِ واٰلِہٖ وَسَلَّمَ تھے۔ (مرآۃ المناجیح ، ۷ / ۳۵)
صَلُّوْا عَلَی الْحَبِیْب! صَلَّی اللّٰہُ عَلٰی مُحَمّد
پیارے پیارے اسلامی بھائیو!آپ نے ملاحظہ فرمایا!اصحابِ صُفّہ رَضِیَ اللّٰہُ عَنْہُم کو آقا کریم صَلَّی اللّٰہُ عَلَیْہِ واٰلِہٖ وَسَلَّمَ کا خاص قرب حاصل تھا اور آپ ان پر شفقتوں کا سایہ دراز فرماتے ، اسی طرح پیارے صحابۂ کرام رِضْوَانُ اللہِ عَلَیْھِم اَجْمَعِیْن بھی اصحابِ صُفَّہ کا خاص خیال رکھتے اور ان کی حاجتوں کو پورا کرتے ، آیئے!اس کی ایک