Book Name:Deeni Talaba Per Kharch Kejiye
بھی بنےگا۔ یہاں یہ بات بھی ذہن نشین فرما لیجئے کہ ہم ہوں یا نہ ہوں دین کا نظام قیامت تک چلتا رہے گا ، یہ ہمارے لیے سعادت کی بات ہے کہ اس میں ہمارا کتنا حصہ شامل ہوتاہےیا ہم دوسروں سے رابطہ کر کے اپنے نامۂ اعمال میں کتنی نیکیاں لکھوا سکتے ہیں۔ لہٰذا نہ صرف آپ اپنی زکوۃ و فطرہ اور دیگر چندہ دعوتِ اسلامی کودیجئے بلکہ انفرادی کوشش کرکے اپنے رشتے داروں ، دوستوں اور دیگر مسلمانوں سے چندہ وُصول کرکے دعوتِ اسلامی کے اسٹال پر جمع کروائیے۔
چندہ جمع کرنے والےتوجہ فرمائیں!
جب چندہ جب لیا جائے تو اصل مالِک سے ان الفاظ کے ساتھ اجازت لیجیے : آپ اجازت دے دیجیے کہ آپ کا چندہ(Donation)دعوت اسلامی کسی بھی جائز ، دِینی ، اِصلاحی ، فلاحی ، روحانی ، خیرخواہی اور بھلائی کے کام میں خرچ کرے۔
صَلُّوْا عَلَی الْحَبِیْب! صَلَّی اللّٰہُ عَلٰی مُحَمَّد
پیارے پیارے اسلامی بھائیو!آئیے! امیرِاَہلسنّت حضرت علامہ مولانا محمد الیاس عطارقادری دَامَتْ بَرَکَاتُہُمُ الْعَالِیَہ کے رسالے “ 101 مَدَنی پھول “ سے سلام کرنے کی چند سنتیں اور آداب سنتے ہیں : *مسلمان سے ملاقات کرتے وقْت اُسے سَلام کرنا سُنَّت ہے۔ *دن میں کتنی ہی بار ملاقات ہو ، ایک کمرے سے دوسرے کمرے میں بار بار آنا جانا ہو وہاں موجود مسلمانوں کو سلام کرنا ثواب کا کام ہے۔ *سلام میں پہل کرنا سُنَّت ہے۔ *سلام میں پہل کرنے والا اللہ پاک