Deeni Talaba Per Kharch Kejiye

Book Name:Deeni Talaba Per Kharch Kejiye

فرمایا اور ان پر اپنا مال بھی خرچ کیا۔

اعلیٰ حضرت رَحْمَۃُ اللّٰہ عَلَیْہ  کا دینی  طلبہ پر خرچ      کا انداز

               پیارے پیارے اسلامی بھائیو! اعلی حضرت  رَحْمَۃُ اللہِ عَلیْہِ کی عادت مبارکہ  بھی تھی کہ آپ علم دین حاصل کرنے والے طلبہ پر خوب خرچ فرماکرخوش ہوتے اور ان پر بہت شفیق وکریم تھے ، خوشیوں کے موقعوں پر ، عید کے دنوں میں ان کے لئے نئے نئے کپڑے بنواتےاور طرح طرح کے کھانے بنوا کر کھلاتے ، عرب طلبہ کے لئے عربی کھانا ، روسی طلبہ کے لئے روسی کھانا ، بنگالی طلبہ کے لئے بنگالی کھاناالغرض جن طلبہ کو جو کھانا مرغوب(پسند ) ہوتا وہ پکوا کر اس کو کھلاتے اور خوش ہوتے۔   (سوانح اعلی حضرت ، ص۱۴۶ملخصا)   

                             اَلْحَمْدُ لِلّٰہدعوت اسلامی بھی جامعات المدینہ کے طلبہ کے لئے کھانے کا بہترین اہتمام کرتی ہے بلکہ طلبا  کی  ہر طرح کی سہولیات کا خیال رکھا جاتا ہے ، لہذا اس کار خیر میں بھی دعوتِ اسلامی کے  ساتھ بھر پور تعاون فرمایئے ۔

ہمیں کہاں خرچ کرنا چاہیے؟

                             پیارے پیارے اسلامی بھائیو! اس واقعے میں پیارے اندازسے ہماری رہنمائی کی جارہی ہے کہ ہم اپنا مال اللہ پاک کی راہ میں کس اندازسے خرچ کریں  تاکہ ثواب بھی ملے اور اُمّتِ مُسلمہ کی خیرخواہی بھی ہو۔

                             کسی کے عالمِ دِین بننے میں اگرہمارامالی حصّہ بھی شامل ہوجائے تواس کے فوائد کثیر بھی ہیں اور بہت دیر تک رہنے والے بھی ہیں بلکہ اگر اسے ثوابِ جاریہ کہا جائے