Book Name:Deeni Talaba Per Kharch Kejiye
ہفتہ واراجتماع کے حلقوں کا شیڈول(بیرون ملک) ، 04مارچ2021ء
(1) : سنتیں اورآداب سیکھنا : 5منٹ ، (2) : دعایاد کرنا : 5 منٹ ، (3) : جائزہ : 5منٹ ، کُل دورانیہ15منٹ
سلام کرنے کی بقیہ سنتیں اور آداب
*سلام میں پہل کرنے والا تکبُّر سے آزاد ہے۔ مکی مَدَنی آقا صَلَّی اللّٰہُ عَلَیْہِ وَاٰلِہٖ وَسَلَّم کا فرمانِ عالیشان ہے : پہلے سلام کہنے والا تَکَبُّر سے آزاد ہے۔ (شعب الایمان ، ۶ / ۴۳۳)* سلام(میں پہل) کرنے والے پر 90 رَحمتیں اور جواب دینے والے پر 10 رحمتیں اُترتی ہیں۔ (کیمیائے سعادت ، ۱ / ۳۹۴)*السَّلامُ عَلَیکُم کہنے سے 10 نیکیاں ملتی ہیں۔ ساتھ میں وَ رَحْمَۃُ اللهِ بھی کہیں گے تو 20 نیکیاں ہوجائیں گی اور وَبَرَکاتُہٗ شامل کریں گے تو 30 نِیکیاں ہو جائیں گی*اِسی طرح جواب میں وَعَلَیْکُمُ السَّلام وَ رَحْمَۃُ اللهِ وَ بَرَکاتُہٗ کہہ کر 30 نیکیاں حاصل کی جاسکتی ہیں۔ *سلام کا جواب فَوراً اور اِتنی آواز سے دینا واجِب ہے کہ سلام کرنے والا سُن لے۔ * سلام اور جوابِ سلام کا دُرست تَلَفُّظ یاد فرما لیجئے۔ پہلے میں کہتا ہوں آپ سُن کر دہرائیے : اَلسَّلامُ عَلَیْکُمْ۔ اب پہلے میں جواب سُناتا ہوں پھر آپ اِس کو دہرائیے : وَعَلَیکُمُ السَّلام
صَلُّوْا عَلَی الْحَبِیْب! صَلَّی اللّٰہُ عَلٰی مُحَمّد