Book Name:Deeni Talaba Per Kharch Kejiye
اتنے جانورہیں کہ جن پرزکوٰۃ واجب ہوتی ہے ، اس میں پہنچانے والے کے لیے بھی نیکی کمانے کا عظیم موقع ہے ، اللہ پاک ہمیں دِینِ اسلام کی سربلندی کے لیے اپنامال اُس کی راہ میں پیش کرنے کی توفیق نصیب فرمائے۔
اَلْحَمْدُ لِلّٰہ!دعوتِ اسلامی کے جامعات المدینہ کے طلبا و طالبات کی دینی و اخلاقی تربیت پر بھرپور توجہ دی جاتی ہے۔ اس کے لیے نمازِ پنجگانہ کے علاوہ دیگر نوافل مثلاًصلوٰۃ التّوبہ ، تہجّد ، اشراق اور چاشت کی نمازوں کا اہتمام کرنےکی ترغیب دلائی جاتی ہے ، مختلف مواقع پر بیانات کا سلسلہ رکھا جاتا ہے جس میں کبھی والدین کا ادب و احترام کرنے اور حُسنِ سلوک سے پیش آنے کی ترغیب دی جاتی ہے ، کبھی جھوٹ ، غیبت ، چغلی ، حسد ، تکبر وغیرہ جیسے باطنی امراض سے نفرت دلائی جاتی ہے۔ اسی طرح ان طلبا وطالبات کی تنظیمی تربیت پر بھی خاص توجہ دی جاتی ہے ، تاکہ دورانِ تعلیم اور درس نظامی سے فارغ ہونے کے بعد طلبہ اسلامی بھائی اسلامی بھائیوں میں اور اپنے گھر والوں میں دعوتِ اسلامی کے طریقۂ کار کے مطابق نیکی کی دعوت کی دھومیں مچانے میں کامیاب ہوجائیں ، نیز طالبات دیگر اسلامی بہنوں اور اپنے محارم رشتہ داروں میں نیکی کی دعوت عام کرتی رہیں۔
تنظیمی اور اخلاقی تربیت کا نتیجہ ہے کہ جامعۃ المدینہ کے اسلامی بھائی ہر ماہ شیڈول کے مطابق مَدَنی قافلوں میں سفرکی سعادت حاصل کرتے ہیں ، جامعۃ المدینہ کے اطراف میں 12 دینی کاموں کوعام کرنے کے لیے ذمّہ داریاں سنبھالتے ہیں اور اَلْحَمْدُ لِلّٰہ! جامعۃ المدینہ کے اساتذہ کرام و طلبۂ کرام اِمامت و خطابت کے فرائض