Deeni Talaba Per Kharch Kejiye

Book Name:Deeni Talaba Per Kharch Kejiye

ایسا نہیں ہے دو تین سال بھی نہیں بلکہ امام ابویوسف  رَحْمَۃُ اللہِ عَلَیْہ  فرماتے ہیں : حضرت امامِ اعظم  رَحْمَۃُ اللہِ عَلَیْہ  نے دس (10) سال تک میرا اور میرے گھر والوں کا خرچ برداشت کیا ۔ (مناقب امام اعظم ، جز اول  ، ص۲۵۹ ملخصاً)

امامِ اعظم کو ملنے والی برکتیں

                             پیارے پیارے اسلامی بھائیو!امامِ اعظم  رَحْمَۃُ اللہِ عَلَیْہ  کے اس واقعے میں ہمارے لیے درس ہی درس ہے۔ حضرت امام قاضی ابو یوسف  رَحْمَۃُ اللہِ عَلَیْہ   بعد میں بہت بڑے عالِم ، مجتہد ، مفتی اور قاضیِ اسلام بنے  بلکہ ان کے فیض نظر اور پُر اثر تعلیم سے کئی بڑے بڑے علما اور مفتی و مجتہد پیدا ہوئے۔ سوچنے کی بات یہ ہے کہ حضرت امام ابویوسف  رَحْمَۃُ اللہِ عَلَیْہ  کو یہ مقام و مرتبہ اس وجہ سے ملا کہ حضرت امام اعظم  رَحْمَۃُ اللہِ عَلَیْہ  نے ان کی کفالت بھی کی اور انہیں پڑھایا بھی ، پھر حضرت امام ابو یوسف  رَحْمَۃُ اللہِ عَلَیْہ  نے آگے حضرت امام محمد  رَحْمَۃُ اللہِ عَلَیْہ  کو پڑھایا۔ حضرت امام محمد  رَحْمَۃُ اللہِ عَلَیْہ  حضرت امام شافعی کے استاذ ہیں۔ حضرت امام شافعی  رَحْمَۃُ اللہِ عَلَیْہ  نے حضرت امام احمد بن حنبل  رَحْمَۃُ اللہِ عَلَیْہ  کو پڑھایا۔ حضرت امام احمد بن حنبل  رَحْمَۃُ اللہِ عَلَیْہ  نے امام بخاری  رَحْمَۃُ اللہِ عَلَیْہ  کو تعلیم دی۔ حضرت امام بخاری  رَحْمَۃُ اللہِ عَلَیْہ  نے آگے کئی شاگرد پیدا کئے اور اس طرح پھر آگے یہ سلسلہ چل نکلا اور آج تک جاری و ساری ہے اور اِنْ شَآءَ اللہ قیامت تک جاری و ساری رہے گا۔ سوچا جائےتو یہ سارا فیضان حضرت امامِ اعظم  رَحْمَۃُ اللہِ عَلَیْہ  کا ہے اور اس سارے ثواب کے حق دار وہ بھی ہیں اس لیے کہ انہوں نے حضرت امام ابو یوسف  رَحْمَۃُ اللہِ عَلَیْہ  کو علمِ دین کی روشنی سے منوربھی