Deeni Talaba Per Kharch Kejiye

Book Name:Deeni Talaba Per Kharch Kejiye

بھی سرانجام دےرہے ہیں ، جن کی بدولت کثیر مسجدیں آباد ہیں۔ کئی اساتذہ و طلبہ “ جامعۃ المدینہ و فیضان آن لائن اکیڈمی “ کے ذریعے دُنیا بھر کے عاشقانِ رسول کو تعلیمِ قرآن اورعلمِ دِین کی روشنی سے منورکرنے کی کوشش میں لگے ہوئے ہیں ، کئی اساتذہ و طلبہ دعوتِ اسلامی کے مختلف شعبہ جات میں اپنی دِینی خدمات پیش کر رہے ہیں۔

اِسی طرح جامعۃ المدینہ(للبنات)کی مُدرِّسات و طالبات(یعنی پڑھانے والی مَدَنِیَّہ  اسلامی بہنیں اورطالبات) بھی دعوتِ اسلامی کے مختلف شعبہ جات میں ہونے والے دینی کاموں میں حصّہ لینے کی سعادت حاصل کرتی ہیں۔ اسلامی بہنوں کی عالمی مجلس مشاورت کے تحت اسلامی بہنوں کے 8 دینی کاموں میں عملی طورپرشامل ہوکرنیکی کی دعوت کی دُھومیں مچانے کی کوشش کرتی ہیں۔ اَللّٰھُمّ زِدْ فَزِدْ ثُمَّ زِد یعنی اے اللہ  پاک بڑھا اور بڑھا پھر بڑھا۔ (فیضانِ سُنّت ، صفحہ۵۸۹ملخصاً)

دوسروں کو عالمِ دین بنائیے

                             یاد رکھئے!اس میں کوئی شک نہیں کہ عالِم بننے کے بڑے فضائل ہیں ، اس میں کوئی شک نہیں کہ حافظ بننے کے بڑے فضائل ہیں ، یقیناً یہاں ہم میں سے کئی ایسے ہوں گے جن کے دل میں یہ خواہش ہوگی کہ کاش! ہم عالم بنتے ، کئی ایسے ہوں گے جو حافظ بننا چاہتےہوں گے۔ ہم اگر عالِم نہ بھی بن پائے تو اب یہ سعادت ہمیں مل سکتی ہے کہ ہم اپنے مال سے مددکرکے کسی کو عالم بنوا دیں۔ ہمت کیجئے اور دعوتِ اسلامی کے جامعات  المدینہ اور مدارس  المدینہ کے اخراجات کے لیے  بھرپورتعاون کیجئے۔

خودکفالت